پاکستان

25مارس
قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی

قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

25مارس
پاکستان اور ایران کے بہت سے اشتراکات ہیں، فرامرز رحمان زاد

پاکستان اور ایران کے بہت سے اشتراکات ہیں، فرامرز رحمان زاد

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کے سربراہ فرامرز رحمان زاد نے خانہ فرہنگ کے زیراہتمام جشن نوروز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مناسبت دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی ہے

23مارس
ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایرانی صدر رئيسی نے صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

23مارس
قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی،سیدہ زہرا نقوی

قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی،سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا  آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنی ہوگی۔

23مارس
ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ملک بھر میں ’’یوم پاکستان‘‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

یہ دن 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

16مارس
آیت اللہ علوی گرگانی نے تمام عمر مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج میں صرف کی، حجت الاسلام شفقتت شیرازی

آیت اللہ علوی گرگانی نے تمام عمر مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج میں صرف کی، حجت الاسلام شفقتت شیرازی

آیت اللہ علوی گرگانی نے فقاہت، استنباط احکام اور تدریس کے ذریعے علوم محمد و آل محمد کا فریضہ انجام دیا۔ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے گراں قدر علمی و فقہی آثار چھوڑے ہیں۔

15مارس
دنیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی جرات مندی کےساتھ جڑا، مگر عالمی ادارہ بے بس ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی

دنیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی جرات مندی کےساتھ جڑا، مگر عالمی ادارہ بے بس ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی

آج خود اقوام متحدہ نہ صرف بے بس بلکہ سیکرٹری جنرل کے اعترافات کے مطابق بے اختیار نظر آتا ہے مگر کیوں نہ ہو کہ !جس ادارے نے مختلف اداروں میں استعماریت کی اجارہ داری کو جس بھی انداز میں ہو قبول کیا ، ویٹو جیسا عالمی ہتھیار چند عالمی طاقتوں کے ہاتھوں میں دیدیا ہو ،

06مارس
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

05مارس
ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں حملے کی مذمت

ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں حملے کی مذمت

ایرانی ائمہ جمعہ کی سیاست گزار کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے پشاور میں رونما ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اور تدابیر اپنانے کی تاکید کی۔