ہندوستان

28ژانویه
ہندوستان کے سیاسی حالات اور مسلمان

ہندوستان کے سیاسی حالات اور مسلمان

ہندوستان جب انگریز سامراج کے پنجۂ استبداد میں کراہ رہا تھا۔ ان کا دین و مذہب، عزت و عصمت اور جان و مال یرغمال بن گیا تھا۔ بھارت کی سرزمین پر غلامی کے سیاہ بادل مکمل طور پر قبضہ جما چکے تھے تو آزادی کے متوالوں نے ظلم و جبر کی بیڑیوں کو توڑنے کا عہد اٹھایا اور فرنگیوں کے ظلم و زیادتی پر قدغن لگانے کے لیے اپنی حیات و زیست کو مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔

27ژانویه
حرم حضرت عباسؑ میں 2020 کے دوران ایک ملین سے زیادہ مومنین کی نیابت میں زیارت ادا کئے گئے

حرم حضرت عباسؑ میں 2020 کے دوران ایک ملین سے زیادہ مومنین کی نیابت میں زیارت ادا کئے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے میڈیا سیکشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمنی زبان میں نشر ہونے والی) آفیشل ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے (1,168,608) ایک ملین سے زیادہ مومنین کی نیابت میں مراسیم زیارت ادا کیے گئے ہیں۔

21ژانویه
لکھنؤ:گیان واپی مسجد معاملہ پر الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت

لکھنؤ:گیان واپی مسجد معاملہ پر الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت

الہ آباد ہائی کورٹ میں وارانسی کے گیان واپی مسجد - وشویشور ناتھ مندر تنازعہ کی سماعت بدھ کے روز سے شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس پرکاش پیڈیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وارانسی کے حکم کو چیلنج کرنے کے لئے انجمن انتظامیہ مسجد وارانسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔

17ژانویه
مسلم لڑکیوں کے ارتداد کا ذمہ دار کون۔۔۔۔؟

مسلم لڑکیوں کے ارتداد کا ذمہ دار کون۔۔۔۔؟

ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے کانوں میں یہ خبر روز پہنچتی ہے کہ فلاں مسلم لڑکی نے فلاں غیر مسلم لڑکے سے شادی کرلی۔ فلاں کالج میں پڑھنے والی لڑکی پیار میں اندھی ہوکر کورٹ میرج کرلی، فلاں بڑے باپ کی بیٹی نے عاشق کے ہمراہ گھر سے بھاگ کر شادی کرلی، فلاں مذہبی شخص کی لڑکی نے ایک بھنگی سے شادی کرلی۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ خبریں انتہائی دلدوز اور پریشان کرنے والی ہوتی ہیں

17ژانویه
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور کورونا ایس او پیز کے تحت دختررسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

13ژانویه
رام مندر کی بنیادیں کیوں لرز رہی ہیں؟

رام مندر کی بنیادیں کیوں لرز رہی ہیں؟

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ اجودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر جس ' عظیم الشان'رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے ، اس کا خمیر ظلم اور ناانصافی سے تیار ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کی تعمیرمیں ایسی دشواریاں حائل ہورہی ہیں ، جن کا تصور بھی مندر تعمیر کرنے والوں نے نہیں کیا تھا۔میڈیارپورٹوں کے مطابق اس مندر کی بنیادوں میں ایسی ریت اور پانی دریافت ہوا ہے جس پر فی الحال کسی عمارت کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔

19دسامبر
ایران و پاکستان کے درمیان دوسری سرحدی گزرگاہ کا افتتاح

ایران و پاکستان کے درمیان دوسری سرحدی گزرگاہ کا افتتاح

ایران اور پاکستان کے درمیان نو سو نو کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے تاہم اب تک دونوں ملکوں کے درمیان صرف میرجاوہ تفتان بارڈر ہی فعال رہا ہے۔

12دسامبر
اس وقت امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

اس وقت امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ ٹائمز |مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض پاک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا اور ایشیا کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔

11دسامبر
ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کر کے مندر تعمیر کرنے کی سازش شروع

ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کر کے مندر تعمیر کرنے کی سازش شروع

حوزہ ٹائمز | ہندو انتہاپسندوں نے دہلی کے قدیمی اور تاریخی قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے وہاں مندر تعمیر کرنے اور پوجا کرنے کا حق مانگا ہے۔ق