ہندوستان

23فوریه
ہندوستان؛ شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا گیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

ہندوستان؛ شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا گیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اگر شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والا اور یہاں رہنے والا ہر ہندوستانی یہاں کا شہری ہے اور سنگھ پریوار قانون میں ترمیم کرکے اس کو بہتر بنانے کے بہانے ملک کے شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

19فوریه
ہندوستان، اترپردیش کے 100 سے زائد مدرسوں نے جدید تعلیم کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے

ہندوستان، اترپردیش کے 100 سے زائد مدرسوں نے جدید تعلیم کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے

اترپردیش کے 100 سے زائد مدرسوں نے جدید تعلیم کے لئے اپنے دروازے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ دراصل جمعیت علماء ہند محمود مدنی گروپ نے جمعیت اوپن اسکول پروجیکٹ متعارف کرایا ہے ، جس کے ذریعہ مدرسوں کے طلبہ کو دسویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی ۔ آج اس پروجیکٹ کو جمعیت علماء ہند محمود مدنی گروپ کے ذریعہ دہلی میں پورے طریقے سے لانچ کیا گیا ۔

14فوریه
ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر

ہندوستانی عالم دین پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

09فوریه
ہندوستان میں انقلاب اسلامی، امام راحل(رہ) اور مقام معظم رہبری کے چاہنے والوں کی موجودگی انقلاب اسلامی ایران کی عظیم کامیابی ہے، حجۃ الاسلام شاکری

ہندوستان میں انقلاب اسلامی، امام راحل(رہ) اور مقام معظم رہبری کے چاہنے والوں کی موجودگی انقلاب اسلامی ایران کی عظیم کامیابی ہے، حجۃ الاسلام شاکری

انہوں نے انقلاب اسلامی کی برکت سے ہندوستان میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علوم اسلامی حاصل کرنے والے سینکڑوں طلبہ کہ جو آج  اس وسیع و عریض ملک میں چمکتے ہوئے ستاروں کی طرح(علوم محمد و آل محمد[ص] کی) تعلیم دے رہے ہیں اور درجنوں اسکولوں اور مدارس دینی کی حمایت کہ جو آج ہزاروں طلباء و طالبات کی تربیت کر رہے ہیں اور اس وسیع و عریض ملک میں عملی طور پر شیعوں کی علمی میراث کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

06فوریه
اقوام عالم کشمیریوں کو انصاف دلانے میں عملی کر دار ادا کرے، علامہ عارف واحدی

اقوام عالم کشمیریوں کو انصاف دلانے میں عملی کر دار ادا کرے، علامہ عارف واحدی

علامہ عارف حسین واحدی نے 5فروری کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم حُریت رہنماﺅں کی آزادای، عوام پر ظلم و ستم اور ہندوستان کی تسلط سے نجات اور کشمیریوں کو انصاف دلانے میں عملی کردار ادا کرے ، کشمیر کی آزادی کا فیصلہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق کیا جائے ۔

05فوریه
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی

مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، مفتی گلزار احمد نعیمی

ایران کے شہر قم المقدس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم نے کیا۔

02فوریه
کشمیریوں کو مضبوط کرنا ہو گا،وہ کسی ڈکٹیشن پر عمل کی بجائے زمینی حقائق اور علاقائی ضرورتوں کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

کشمیریوں کو مضبوط کرنا ہو گا،وہ کسی ڈکٹیشن پر عمل کی بجائے زمینی حقائق اور علاقائی ضرورتوں کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود ارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے پوری قوم کو کشمیری بھائیوں کی حمایت میں یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔

01فوریه
ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں/موجودہ حکومت کی ڈکشنری میں ”سیکولرازم ” لفظ نہیں ہے،سابق نائب ہندوستانی صدر

ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں/موجودہ حکومت کی ڈکشنری میں ”سیکولرازم ” لفظ نہیں ہے،سابق نائب ہندوستانی صدر

ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد انصاری نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا تھا آج میں پھر اُس کا عادہ کرتا ہوں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کیلئے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کی ڈکشنری میں ''سیکولرازم '' لفظ نہیں ہے ۔سرکاری دفاتر کی لغت سے سیکولرازم تقریباً غائب ہوچکا ہے ۔

29ژانویه
قم میں علمائے ہند کا اجلاس، ہندوستان میں دینی مدارس کو فعال کرنا وقت کی  اہم ضرورت ہے، مقریرین

قم میں علمائے ہند کا اجلاس، ہندوستان میں دینی مدارس کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، مقریرین

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹررضائی نے کہا کہ ہمیں ہندوستان میں ملک کے لئے خوب غور و فکرکی ضرورت ہے، یوں تو کہا جاتا ہے کہ اس ملک میں 100شیعہ دینی مدارس (حوزہ علمیہ) ہیں مگر ان میں سے فقط چالیس فعال ہیں.