وفاق ٹائمز

28نوامبر
سید راشد حسین نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میرکارواں منتخب

سید راشد حسین نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میرکارواں منتخب

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں اور عہدے ہدف نہیں ہوتے بلکہ یہ مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بڑی قربانیاں اور منزلیں طے کرنی پڑتی ہیں۔

28نوامبر
حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام،امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے

حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا اقدام،امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے

وفاق ٹائمز،  جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کی سیاسی اور عسکری جماعت کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

27نوامبر
ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

اجلاس کے ایجنڈے کے دوسرے اور اہم نکتے “بلدیاتی انتخابات” کے حوالے سے اجلاس میں شریک صوبائی کابینہ کے اراکین سے مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں مفصل گفتگو کی گئی، اس موقع پر تمام شرکاء اجلاس نے آئیندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

27نوامبر
غیبت امام مہدی عج(قسط20)

غیبت امام مہدی عج(قسط20)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے جابر کے سوال کے جواب میں فرمایا : "و الذی بعثنی باالنبوۃ انہم یستضیئوون بنورہ و ینتفعون بولایتہ فی غیبتہ کاانتفاع النّاس بالشّمس و ان تجللہا السحاب"(کمال الدین ، ج۱، باب ۲۳ ، حدیث ۳) قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے نبوت کا منصب دے کر مبعوث کیا ہے ، یقیناً لوگ (غیبت کے زمانے میں) امام غایب کے وجود کی نور سے منور ہوں گے اور ان کی ولایت (اور وجود) سے اسی طرح مستفیض ہوں گے جس طرح سورج سے فایدہ اٹھایا جاتا ہے اگر چہ بادلوں نے اسے (سورج) چھپا دیا ہو ۔

27نوامبر
گذشتہ سال «محمد» کا نام سب سے زیادہ مقبول ترین نام رہا

گذشتہ سال «محمد» کا نام سب سے زیادہ مقبول ترین نام رہا

سروے کے مطابق اسم محمد لندن، شمال مغربی برطانیہ، یورکشایر اور هامبر اور مغربی میڈلنڈز میں سرفہرست ناموں میں شمار ہوتا ہے جس سے مغربی باشندوں کی اکثریت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ اسی طرح یوسف کا نام ۶۲۰ تیرانوے نمبر پر اور ابراهیم کا نام ۵۹۱ بچوں کے ساتھ اٹھانوے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔

27نوامبر
کیا نماز احتیاط اور سجدہ سہو کے درمیان نماز کو باطل کرنے والے کام انجام دیے جا سکتے ہیں؟

کیا نماز احتیاط اور سجدہ سہو کے درمیان نماز کو باطل کرنے والے کام انجام دیے جا سکتے ہیں؟

سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ سلام نماز کے بعد انسان فوراً سجدہ سہو کی نیت کرے اور احتیاط لازم کی بنا پر پیشانی کسی ایسی چیز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہو اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ سجدہ سہو میں ذکر پڑھے اور بہتر ہے کہ کہے : "بِسمِ اللہَ وَبِاللہِ اَلسَّلاَمُ عَلَیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرکَاتُہ" اس کے بعد اسے چاہیے کہ بیٹھ جائے اور دوبارہ سجدے میں جائے اور مذکورہ ذکر پڑھے اور بیٹھ جائے اور تشہد کے بعد کہے اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم اور اَولیٰ یہ ہے کہ "وَرَحمۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ" کا اضافہ کرے۔

26نوامبر
پوپ فرانسس کا لبنانیوں سے ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مطالبہ

پوپ فرانسس کا لبنانیوں سے ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مطالبہ

لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے چرچ میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر لبنان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

26نوامبر
قرآن مجید کے مطابق زندگی گزارنے سے ہر سانس عبادت بن جائے گی، مولانا تطہیر زیدی

قرآن مجید کے مطابق زندگی گزارنے سے ہر سانس عبادت بن جائے گی، مولانا تطہیر زیدی

انہوں نے کہا کہ خداوند تعالیٰ نے اپنی مخلوق انسان کے لئے تعلیم و تربیت کا خود انتظام کیا ہے ۔ تعلیم و تربیت کے لئے آسمانی کتب اور تربیت کے لئے اپنے رسول بھیجے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے رسول کودو قسم کے علم دئیے ۔

26نوامبر
حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے، علامہ سبطین سبزواری

حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سبطین سبزواری نے یا د دلایا کہ ایران اپنے حصے کے پائپ لائن بھی بچھا چکا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر لائن بچھانے کے لئے قرض دینے پربھی تیار ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔