وفاق ٹائمز

14مارس
سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ عرب اسلامی ممالک کی سب سے بڑی ضرورت ہے،لبنانی شیعہ عالم دین

سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ عرب اسلامی ممالک کی سب سے بڑی ضرورت ہے،لبنانی شیعہ عالم دین

لبنان کے شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کا ہمیں طویل مدت سے انتظار تھا۔

14مارس
امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس حربے کو ختم کر دیں، رہبر معظم انقلاب

امریکہ کی پابندیوں کے شکار ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر کے اس حربے کو ختم کر دیں، رہبر معظم انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور بیلاروس کے درمیان پائے جانے والے بہت سارے اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی غنڈہ گردی والی پابندیاں، انھیں اشتراکات میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن ملکوں کو امریکی پابندیوں کا نشانہ بنایا گيا ہے، انھیں ایک دوسرے سے تعاون کر کے اور ایک مشترکہ الاینس بنا کر، پابندی کے ہتھکنڈے کو ختم کر دینا چاہیے اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ کام ممکن ہے۔

14مارس
ایران اور سعودی عرب سے ہم نے کیا سیکھا!؟

ایران اور سعودی عرب سے ہم نے کیا سیکھا!؟

دوسری طرف 2021ء سے عراق اور عمان کے تعاون سے بھی ایران و سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پانچ ادوار بیت چکے تھے۔ بالآخر 10 مارچ 2023ء کو بروز جمعہ بیجنگ میں چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان صلح اور نئے تعلقات کا ایک معاہدہ طے پاگیا۔ ہمارا اس معاہدے میں کوئی کردار ہی نہیں۔ ہم بحیثیت قوم نہ تین میں شمار ہوتے ہیں اور نہ تیرہ میں۔ ملک میں اس وقت جو دنگل کا سماں ہے، اسے ایک طرف رکھئے۔

14مارس
متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مؤمنین سے ملاقات کی ہے۔

13مارس
کوہاٹ میں شہداء کچئ کی بیسویں برسی کے مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں شہداء کچئ کی بیسویں برسی کے مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

کچئ کوہاٹ میں شہداء کچئ کی بیسویں برسی کے مناسبت سے عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ جس میں سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی صاحب نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

12مارس
ھمبرگ میں یورپی قرآنی مقابلوں کا آغاز + تصاویر

ھمبرگ میں یورپی قرآنی مقابلوں کا آغاز + تصاویر

نویں یورپی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب آج بارہ مارچ کو صبح نو بجے اسلامی مرکز ہمبرگ میں منعقد ہوگی۔

12مارس
عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے،علامہ مقصود ڈومکی

عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہو جائے۔ اسی لئے شہید آیت اللہ سید دستغیب شیرازی نے کہا تھا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے لشکر خمینی میں شامل ہونا چاہیے۔

12مارس
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کل شروع ہوں گے، 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کل شروع ہوں گے، 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام کل13 مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔

10مارس
قرآن نے انسانیت کو روشن مستقبل کی نوید دی ہے کہ ایک دن زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا،مولانا باقر گھلو

قرآن نے انسانیت کو روشن مستقبل کی نوید دی ہے کہ ایک دن زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا،مولانا باقر گھلو

علماء امام مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اور انسانیت کو تابناک اور روشن مستقبل کی نوید سنا سکتے ہیں۔ جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام میں ملکی بقا اور سلامتی کے لیے دعا بھی مانگی گئیں۔