وفاق

29می
مسجد کوفہ میں علامہ سیدعبد الامیرالحکیم کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی شرکت+تصاویر

مسجد کوفہ میں علامہ سیدعبد الامیرالحکیم کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی شرکت+تصاویر

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اپنے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کے ہمراہ مسجد کوفہ المعظم، محراب مقدس اورقبور مطہرہ حضرت مسلم بن عقیلؑ، حضرت ہانیؑ بن عروہ و حضرت مختارؓ کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے۔

28می
جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی اور بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غوراور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

28می
قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قرآن مجید میں اُن شعراءکو ناپسند کیا گیا جوہر وادی میں سرگرداں رہتے اور اپنے قول پر عمل نہیں کرتے ہیں لیکن باایمان، نیک اور اپنے کلام میں مظلوموں کی حمایت کرنے والے شعراءاس سے مستثنیٰ ہیں ، جیسے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ،اور اما م سجاد علیہ السلام کے دور میںفرذدق اور دعبل خذاعی جیسے شعراءگذرے ہیں۔

28می
درویش شاعر شیخ غلام حسین سحر مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی گئی

درویش شاعر شیخ غلام حسین سحر مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی گئی

بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین اور درویش منش شاعر شیخ غلام حسین سحر مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سکردو میں امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی.

28می
یوم تکبیر؛ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر

یوم تکبیر؛ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر

یوم تکبیرپرڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل آج کے دن اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج اورقوم خواب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

28می
بلتستان کی مختلف شخصیات کا شیخ سحر کی رحلت پر اظہار افسوس

بلتستان کی مختلف شخصیات کا شیخ سحر کی رحلت پر اظہار افسوس

علامہ شیخ محمد حسن جعفری، آغا سید علی رضوی، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور دیگر شخصیات نے شیخ غلام حسین سحر کی ناگہانی موت کو ایک بڑا قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک بہترین انجمن تھے، ان کی بے مثال شاعری اور علم و ادب کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

28می
بشاراسد بھاری اکثریت سے شام کے دوبارہ صدر منتخب

بشاراسد بھاری اکثریت سے شام کے دوبارہ صدر منتخب

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔

27می
جڑانوالہ، دو نمازیوں کو شہید کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

جڑانوالہ، دو نمازیوں کو شہید کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

اذان فجر کے بعد ملزم اللہ یار نے مسجد بضعتِ رسول(ص) میں گھس کر موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کر دیا تھا۔ ملزم اللہ یار نے قبل ازیں مدرسہ امینیہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، جس نے ملنا ہے مل لے۔ ذرائع کے مطابق مدرسے سے قتل میں استعمال ہونیوالا آہنی راڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

27می
سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر سرکار مدعی ہونے کے باوجود نوٹس نہیں لیتی تو عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت اس ایشو پر فیصلہ دے گی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ بیرون ملک اپ لوڈ ہونیوالا مواد اگر پاکستان میں جرم ہو تو اس جرم کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ یا تو اس ویب سائیٹ کو بلاک کر دیا جائے یا ذمہ داروں  کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔