وفاق

27می
اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ

اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ

جامعۃ الزہرا (ع) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے خواتین کی مینجمنٹ کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور انسانیت کی نگاہ میں مینجمنٹ کے دیگر انتظامی اجزاء کے ساتھ ساتھ اخلاق اور عاطفت کا وجود انتہائی اہم ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کی مینجمنٹ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خواہران میں عاطفت کا پہلو زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے اورتاریخ اسلام کا ایک محور خواتین کا وہ ناقابل فراموش اور تاریخ ساز کردار ہے جو انہوں نے مختلف میدانوں خصوصا علم و دانش کے میدان میں ادا کیا ہے ۔ ان کا یہ کردار تاریخ کے روشن نکات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

27می
جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ

جامعۃ الزہراؑ عالم تشیع کی خواتین کے لئے دینی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،مدیر جامعۃ الزہراؑ

ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں جس نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب اس علمی درسگاہ میں دوبارہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور دعاگو بھی ہوں کہ خلوص دل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح رہبر معظم انقلاب، دفتر شورائے سیاست،دفتررہبری اور حجۃ الاسلام محمدیان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس حقیر پر حسن اعتماد کیا اور ساتھ ساتھ گزشتہ مدیروں کی قدردانی بھی کرتی ہوں۔

27می
مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر

مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر

مصر کے دار الافتاء سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس کے لئے مالی معاونت کی ضرورت بھی ہے تو زکوٰۃ کے ذریعے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالنا جائز ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود نہ ہو جس میں لوگ نماز پڑھ سکیں۔لیکن اگر اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود ہو جس میں نماز پڑھی جا سکتی ہو تو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے۔

26می
امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

 قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ تمام علوم کے بیک وقت حامل، مروج اور منبع ومرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءکی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔

26می
فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے دوریاستی حل پیش کرنا بانی پاکستان کے اصولوں سے انحراف ہے،لاہور میں طلبہ رہنماوں کی پریس کانفرنس

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے دوریاستی حل پیش کرنا بانی پاکستان کے اصولوں سے انحراف ہے،لاہور میں طلبہ رہنماوں کی پریس کانفرنس

متحدہ طلبہ محاذ کا وفد مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی

26می
طلاب کو چاہئے کہ مقدماتی علوم و فنون اپنے ملک میں پڑھ کر تکمیل کے لئے حوزات علمیہ میں جائیں، آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کا خصوصی انٹرویو (قسط ۱)

طلاب کو چاہئے کہ مقدماتی علوم و فنون اپنے ملک میں پڑھ کر تکمیل کے لئے حوزات علمیہ میں جائیں، آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کا خصوصی انٹرویو (قسط ۱)

مرکز علم و عمل، نجف اشرف سے دروس خارج کی تکمیل آقای سید جواد تبریزی ، آقای سید محمود شیرازی، آقای شیخ عبدالکریم زنجانی، آقای بزرگ تہرانی، آقای سید عبدالاعلی سبزواری اور مرجع اکبر آقای سید محسن الحکیم اعلی اللہ مقامہ سے ہوئی۔ 1960 میں اجازہ اجتہاد لے کر وطن مالوف واپس آیا

26می
مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور ادارہ کی رحلت پر علامہ سید محمد حسن نقوی کا تعزیتی پیغام

مدرسہ الامام المنتظر کے ناظم امور ادارہ کی رحلت پر علامہ سید محمد حسن نقوی کا تعزیتی پیغام

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا حیدر علی مہدوی ملی درد رکھنے والی متحرک شخصیت تھے۔ ان کی دینی اور حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا مرحوم کو ائمہ معصومینؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

26می
حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ آج قم میں ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ آج قم میں ادا کی جائے گی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب انچارج حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی نماز جنازہ شہر مقدس قم میں آج مورخہ 26 مئی 14 شوال بروز بدھ دن 1:30 بجے حرم مطهر حضرت فاطمہ معصومہ (س) صحن جواد الأئمة باب 24 میں ادا کی جائے گی۔

26می
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس شعبہ قم کے نائب انچارج کے انتقال پر اظہار تعزیت

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس شعبہ قم کے نائب انچارج کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسة الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔