وفاق

05آوریل
شیعہ علما ءکونسل کا یکساں نصاب تعلیم میں ملت جعفریہ کا نقطہ نظر شامل نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

شیعہ علما ءکونسل کا یکساں نصاب تعلیم میں ملت جعفریہ کا نقطہ نظر شامل نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھی مکتب اہل بیت کی سفارشات کو نظر انداز کرکے تیار کی جانے والی نصابی کتب پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں رائج کی جانے والی متنازع کتابیں ناقابل قبول ہیں۔

05آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے

شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔

05آوریل
ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں+تصاویر

ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں+تصاویر

پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر خان محمود آصف نے بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ریئر ایڈمرل جعفر تذکر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

05آوریل
رمضان کیلئے علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کرینگے/22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، صدر عارف علوی

رمضان کیلئے علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کرینگے/22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، صدر عارف علوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔

05آوریل
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

05آوریل
ولادت امام زمانؑ اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں تقریب+تصاویر

ولادت امام زمانؑ اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں تقریب+تصاویر

منجی عالم بشریت، قطب عالم امکان حضرت امام زمان (عج) کی ولادت با سعادت اور مجمع طلّاب المیثاق کے نئے صدر حجّۃ الاسلام شیخ عارف حسین زاہدی کی حلف برداری کے حوالے سے مشہد مقدس میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

05آوریل
مسجدیں دینی معارف کی نشرو اشاعت کے اصلی مراکز ہیں،آیت اللہ تحریری

مسجدیں دینی معارف کی نشرو اشاعت کے اصلی مراکز ہیں،آیت اللہ تحریری

مدرسہ علمیہ مروی تہران کے سربراہ آیت اللہ تحریری نے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا مقصد معاشرے میں دینی معارف کی تبلیغ اور نشرو اشاعت ہے اس کام کے لئے مساجد کو مرکز قرار دینا چاہئے ۔

05آوریل
شیطانی طاقتیں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

شیطانی طاقتیں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

یورپین یونین کے بعض پارلیمانی اراکین، مشیروں اور محققین پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے عراق میں اغیار کی سیاسی مداخلت خصوصا عراق پر قبضہ اور دولت کی لوٹ مار کے خلاف اپنائےگئے یورپین یونین کے موقف کا خیر مقدم کیا اور یورپین یونین کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ عراق، شام اور یمن جیسے مظلوم اور ستم دیدہ ممالک کی حمایت کریں۔

05آوریل
پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے، انجمن امامیہ بلتستان

پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے، انجمن امامیہ بلتستان

صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔