وفاق

12ژانویه
ایران و پاکستان تجارتی حجم بڑھانے کے لئے پر عزم

ایران و پاکستان تجارتی حجم بڑھانے کے لئے پر عزم

پاکستان میں ایران کے سفیر نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی و سیکورٹی کے امور سمیت سبھی شعبوں میں تعاون کے فروغ اور استحکام پر زور دیا ہے۔

12ژانویه
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کا دورہ جھنگ

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کا دورہ جھنگ

مرکزی وفد جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب کے دورے پر ہے، جو فیصل آباد اور چنیوٹ کے بعد جھنگ پہنچا ہے، ایس یو سی کے مرکزی قائدین جہاں عوامی رابطہ مہم کر رہے ہیں، وہیں تنظیم سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

11ژانویه
شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ

شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ

امیر جماعت اسلامی سندھ نے پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر کے قتل میں امریکی دہشتگردی کاروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی۔

11ژانویه
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات بدستور ایجنڈے میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات بدستور ایجنڈے میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ایجنڈے میں ہے اور دونوں ملکوں کے اختلافی موضوعات کے باوجود مصلحت کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار روابط کے قیام کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

11ژانویه
سانحہ مری نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب ، قوم کو سوگوار کردیا ، علامہ سبطین سبزواری

سانحہ مری نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب ، قوم کو سوگوار کردیا ، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مری میں برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔

09ژانویه
مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ سید مرید حسین نقوی کا اظہار افسوس

مری میں سیاحوں کی اموات پر علامہ سید مرید حسین نقوی کا اظہار افسوس

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

09ژانویه
علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر افسوس کا اظہار

علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر افسوس کا اظہار

اپنے تعزیتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے، جس کیلئے ٹھوس اقدمات کے ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کیجانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے، جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔

09ژانویه
اسکول سطح پر ترجمہ قرآن لازمی کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی

اسکول سطح پر ترجمہ قرآن لازمی کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز قرآنی تعلیمات جاننے اور اس پر عمل کرنے میں مضمر ہے، اس مقصد کیلئے ترجمہ قرآن کو نصاب کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

09ژانویه
شہدائے مقاومت مسلمانوں و مظلوموں کے رول ماڈل اور عظیم ہیرو ہیں، علامہ عارف واحدی

شہدائے مقاومت مسلمانوں و مظلوموں کے رول ماڈل اور عظیم ہیرو ہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جمہوری اسلامی ایران کے سفارتخانے میں عظمت شہداء سیمینار میں شہداء اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء نے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور عالمی سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانیں قربان کی۔