صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔
بلتستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام آغا سید علی رضوی کے والد ذاکر اہل بیتؑ آغا سید محمد علی شاہ رضوی علالت کے بعد آج صبح ار ایچ کیو ہسپتال سکردو میں انتقال کرگئے.
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور عراق کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور برادرانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائشیں موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔
شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عراق کے معروف عالم دین ،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت االلہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے
تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے علامہ محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آقائے جعفر روناس نے ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا اور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم المقدسہ کے طالب علم مولانا محمد یوسف صوفی کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ " آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم" کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔