20

حضرت ولی عصر علیہ السلام کے تسمیہ اور نام شریف کو ذکر کرنے کا حکم (چھٹی قسط)

  • News cod : 18944
  • 24 ژوئن 2021 - 16:40
حضرت ولی عصر علیہ السلام کے تسمیہ اور نام شریف کو ذکر کرنے کا حکم (چھٹی قسط)
امام مہدی علیہ السلام شیعہ و سنی فریقین میں مورد اتفاق ہیں ۔ان میں اختلاف صرف آپ کے نسب  و ولادت کے حوالے سے ہے، لہٰذا چھپانے کے لئے کوئی خاص بات نہیں تھی ،تا کہ تقیہ کے لئے  وجہ بن سکے، کیونکہ سب جانتے تھے کہ آپ آخر الزمان میں ظہور کریں گے  اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے؛  اس اعتبار سے تقیہ کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔

تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)

چھٹی قسط

لہٰذا تسمیہ کی ممانعت پر مشتمل احادیث کو تقیہ پر حمل کرنا چند وجوہات کی بنا پر نا درست ہے :

🔸۱)خود روایات  کہ جو حالت خو ف وتقیہ وغیرہ کو بیان کرتی ہیں وہ تسمیہ کی ممانعت کا اختتام، زمانہ ظہور بیان کرتی ہیں  لہٰذا یہ معنی نہیں رکھتا  کہ انہیں تقیہ پر حمل کیا جائے۔

🔸۲)اگر روایات تقیہ کے بارے میں ہوں تو اس صورت میں یہ چیز نام سے خاص نہیں ہے، بلکہ حضرت کے دیگر مشہور و رائج القاب کو بھی شامل ہو گی ؛بالخصوص لقب ” مھدی ” کہ جو اہل سنت کے نزدیک ان کے تمام القاب سے زیادہ مشہور معروف ہے  اور احادیث نبوی میں اس لقب کا بہت زیادہ استعمال ہوا نیز  اہل سنت کی بیشتر بشارت والی روایات  میں کلمہ ” مہد ی ” بیان ہوا ہے ۔

🔸۳)امام مہدی علیہ السلام شیعہ و سنی فریقین میں مورد اتفاق ہیں ۔ان میں اختلاف صرف آپ کے نسب  و ولادت کے حوالے سے ہے، لہٰذا چھپانے کے لئے کوئی خاص بات نہیں تھی ،تا کہ تقیہ کے لئے  وجہ بن سکے، کیونکہ سب جانتے تھے کہ آپ آخر الزمان میں ظہور کریں گے  اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے؛  اس اعتبار سے تقیہ کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔

🔸۴)نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں : وہ میرے ہم نام ہیں یا ان  کا نام میرا نام ہے ۔ اس صورت میں راوی ،نبی اکرم ﷺ  کی کلام سے  حضرت کو جان لیتاہے  لہٰذا آنحضرت ﷺ نے  کس سے تقیہ کیا ؟

اگر تقیہ کسی غیر حاضر شخص سے تھا ،تو اس محفل میں ان کا نام کیوں نہیں لیا گیا اور سننے والوں سے تقیہ کیا گیا ؟ اور کیوں نبی اکرم ﷺ نے حضرت کا نام  شریف بیان نہیں کیا ہے ؟ حالانکہ آپ چاہتے تو نام لے سکتے تھے  ؛لیکن سننے والوں  اور راوی کو سمجھایا کہ دیگر محفل میں ان کا نام نہ لیں۔

🔸۵)اس خو ف و ہراس کی وجہ کیا  ہے  ؟ اور کس سے خوف رکھنا چاہئے ؟ آیا عام لوگوں سے ڈریں یا ظالم حکام  سے ؟ واضح سی بات ہے کہ ظالم حکمرانوں سے ڈرنا چاہیئے  تھا  ، چونکہ وہ جانتے تھے کہ ان کا اقتدار امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ہاتھوں تباہ ہو گا  ،اسی بناء پر وہ حضرت  کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔ اگر ایسی بات ہے تو ضروری ہے  کہ حضرت کے حوالے سے تمام نشانیاں اور باتیں ممنوع ہو جائیں ؛بالخصوص حضرت کا خاص لقب  مہدی بھی ممنوع  ہوتا اور یہ بات صرف “م ، ح ،  م ، د ” سے خاص نہ رہتی۔

جاری ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18944