5

دینی رسومات کا احیاء

  • News cod : 36443
  • 26 جولای 2022 - 5:08
دینی رسومات کا احیاء
آیا عقد اخوت کا مشہور صیغے کے مطابق جاری کرنا ضروری ہے؟ یا کسی زبان میں بھی صحیح ہے؟

ایام عید اور ولادت

س1464: آیا یوم غدیر خم کے علاوہ صیغہ اخوت پڑھنا جائز ہے؟
ج: اس کا غدیر خم کے مبارک دن کے ساتھ مختص ہونا معلوم نہیں ہے اگرچہ یہ بہتر اور احوط ہے۔

س1465: آیا عقد اخوت کا مشہور صیغے کے مطابق جاری کرنا ضروری ہے؟ یا کسی زبان میں بھی صحیح ہے؟
ج: اس کیلئے کوئی خاص صیغہ وارد نہیں ہوا ہے۔

س1466: عید نوروز کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ آیایہ بھی دوسری عیدوں کی طرح کہ جنہیں مسلمان بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جیسے عید الفطر اور عید الاضحی شرعاً ثابت ہے ؟ یا یہ کہ نوروز جمعہ اور دیگر مناسبتوں کی طرح ایک مبارک دن ہے؟
ج: اگرچہ نوروز کے دینی عید ہونے یا اسکے مبارک شرعی ایام میں سے ہونے کے بارے میں کوئی معتبر نص نہیں ہے لیکن جشن منانے اور ملنے جلنے کیلئے آنے جانے میں اشکال نہیں ہے بلکہ اس لحاظ سے کہ یہ صلہ رحمی ہے اچھا ہے ۔

س1467: کیا جو کچھ عید نوروز، اسکی فضیلت اور اعمال کے بارے میں وارد ہواہے وہ صحیح ہے؟ اور کیاان اعمال (نماز ، دعا وغیرہ) کو استحباب کے قصد سے انجام دینا جائز ہے؟
ج: ان اعمال کو اس قصد سے انجام دینا کہ یہ وارد ہوئے ہیں محل اشکال ہے ہاں انہیں مطلوب ہونے کی امید اور قصد رجاء سے انجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36443