7

عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی ضروری ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 7810
  • 14 ژانویه 2021 - 0:34
عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی ضروری ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے عراق کے مختلف اسلامی ممالک خصوصاً ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و وحدت ضروری امور میں سے ایک ہے۔ کیونکہ یہ مسئلہ امت مسلمہ کی عزت و وقار کا سبب ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حمید مکارم شیرازی نے ایک وفد کے ساتھ آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے عراق کے مختلف اسلامی ممالک خصوصاً ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و وحدت ضروری امور میں سے ایک ہے۔ کیونکہ یہ مسئلہ امت مسلمہ کی عزت و وقار کا سبب ہے۔

انہوں نے اقوام عالم کے مفادات کے لئے کوشش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف کی فضیلت اور دنیا میں اس شہر کی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اعتبار سے نجف اشرف کی یہ ساری خصوصیات مولا الموحد امیر المؤمنین (ع) کے حرم مطہر کی وجہ سے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7810