17می
مختصر حالات زندگی مولانا سید باقر حسین نقوىؒ

مختصر حالات زندگی مولانا سید باقر حسین نقوىؒ

حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی 1937 میں تحصیل علی ضلع مظفر گڑه کے ایک آبائی گاوں چاہ پیر بخش والا میں سید الاعلام پیر سید غلام سرور نقوى مرحوم کے گھر پیدا هوئے آپ کے والد ایک دین دار اور انتہائی سادگی پسند شخصیت کے مالک تھے۔

07نوامبر
مختصرتعارف مدرسہ حجتیہ قم ایران

مختصرتعارف مدرسہ حجتیہ قم ایران

مدرسہ حجتیہ سنہ 1979 ء سے غیر ایرانی طلاب کے لئے مختص کیا جا چکا ہے اور اس وقت یہ جامعۃ المصطفی العالمیۃ کے تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔

13ژوئن
مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور۔ مختصر تعارف، 67 سالہ فعالیت + درس خارج

مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور۔ مختصر تعارف، 67 سالہ فعالیت + درس خارج

حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کی تاسیس 1954 میں ہوئی ۔ جناب الحاج شیخ محمد طفیل کو اس عظیم کام کے آغاز کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس وقت کے لاہور کے اہم علاقہ موچی دروازہ میں حسینہ ہال ایک سو روپے ماہوار کرایے پر حاصل کیا گیا ۔

22می
“تربیت گاہ زینب کبری گلگت”، دینی درسگاہ کے ساتھ غریب اور یتیم بچیوں کے لئے ایک بہترین سہارا بھی ہے، حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری

“تربیت گاہ زینب کبری گلگت”، دینی درسگاہ کے ساتھ غریب اور یتیم بچیوں کے لئے ایک بہترین سہارا بھی ہے، حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری

تربیت گاہ زینب کبری گلگت کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت گلگت میں نائب امام جمعہ و الجماعت کے عنوان سے اپنے فرائص انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارے میں ان کی اہلیہ بھی ان کی معاونت کر رہی ہیں جو مکتب نرجس مشہد المقدس کی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے احکام،شبہات کے جوابات اور مہدویت میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ تربیت گاہ زینب کبریٰ کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری سے اپنے ادارے کی کارکردگی اور فعالیتوں کے حوالے سے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 2017 میں قائم ہوا اور گلگت سنٹر میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کے علاوہ پورے پاکستان سے غریب اور یتیم بچیوں کی تربیت اور سرپرستی کرنا ہے۔ جہاں حوزوی تعلیم کے علاوہ مروجہ تعلیم کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔