04می
تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے، عمران خان

تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے، عمران خان

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی

26جولای
پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی

پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکےپاس تعینات افغان آرمی کےکمانڈر نے پناہ لینےکیلئےپاک فوج سےرابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنےکےقابل نہیں رہے تھے،لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔

25جولای
آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولنگ جاری، 45 نشستوں پر 742 امیدوار مدمقابل

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولنگ جاری، 45 نشستوں پر 742 امیدوار مدمقابل

: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جب کہ انتخابات میں 742 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

25جولای
پاکستان اور چین کا داسو واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا عزم

پاکستان اور چین کا داسو واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور داسو واقعے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

22جولای
وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

16جولای
گزشتہ 15 سال میں پاکستان نے70 ہزارافراد کی قربانی دی، افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے، عمران خان

گزشتہ 15 سال میں پاکستان نے70 ہزارافراد کی قربانی دی، افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے، عمران خان

تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے تو وزیراعظم عمران خان نے انہیں فوری جواب دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صورتحال کا پاکستان کو ذمہ دار ٹہرانا بہت ناانصافی ہے، جب پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں تو مجھے اس پر بہت مایوسی ہوتی ہے۔

14جولای
مزید افغان مہاجرین کو رکھنے کے متحمل نہیں، پاکستان دشمن داخل ہوسکتے ہیں، شاہ محمود

مزید افغان مہاجرین کو رکھنے کے متحمل نہیں، پاکستان دشمن داخل ہوسکتے ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب افغانستان میں خدانخواستہ حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم مزید افغان پناہ گزینوں کو رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکے۔

13جولای
کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

یوم شہدا کشمیرکے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، 13 جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں نے پرامن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے۔

12جولای
تل ابیب میں عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

تل ابیب میں عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

متحدہ عرب امارات بدھ کے روز غاصب صیہونی حکومت کے مرکز میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

11جولای
بحران افغانستان کے حل میں ایران کا کردار اہم ہے، وزیر خارجہ

بحران افغانستان کے حل میں ایران کا کردار اہم ہے، وزیر خارجہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحران افغانستان کے حل میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔