04می
تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے، عمران خان

تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے، عمران خان

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی

21ژوئن
عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے.

21ژوئن
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

20ژوئن
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں، امید ہے علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

18ژوئن
ایران میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز

ایران میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز

 آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

17ژوئن
ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم 3 امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

17ژوئن
اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیر اعظم

اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

16ژوئن
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

15ژوئن
ہمارے مجاہدین کو نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب پر بمباری کریں گے، زیاد نخالہ

ہمارے مجاہدین کو نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب پر بمباری کریں گے، زیاد نخالہ

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ نے زور دے کر کہا کہ ہمارے کسی بھی مجاہد یا کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صورت میں تل ابیب پر بمباری کریں گے۔

13ژوئن
مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ، وزیراعظم

مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سی بی سی سے نشر ہونے والے ایک انٹرویو کہا ہے کہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے شہر لندن کے واقعے سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے جس میں ایک پورے مسلم پاکستانی خاندان کو ختم کر دیا گیا۔