10ژوئن
محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ

ایران وزیر خارجہ، ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی، خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے،

27نوامبر
ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

اجلاس کے ایجنڈے کے دوسرے اور اہم نکتے “بلدیاتی انتخابات” کے حوالے سے اجلاس میں شریک صوبائی کابینہ کے اراکین سے مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں مفصل گفتگو کی گئی، اس موقع پر تمام شرکاء اجلاس نے آئیندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

24نوامبر
ملک کے تمام عمومی مسائل میں آپ مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں

ملک کے تمام عمومی مسائل میں آپ مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں

اپنی قدر کیجئے اور جان لیجیے کہ بلند حوصلے، دانشمندی و صحیح سوچ کے پرتو میں اور خداوند علیم و قدیر پر بھروسے اور توکل کے ساتھ آپ ملک و قوم کے تمام عمومی مسائل میں مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں۔

24نوامبر
مولانا سید جعفر خوارزمی حقیقی معنوں میں ایک مجاہد عالمِ دین تھے،مولانا حسنین عباس گردیزی

مولانا سید جعفر خوارزمی حقیقی معنوں میں ایک مجاہد عالمِ دین تھے،مولانا حسنین عباس گردیزی

انہوں نے کہا کہ مولانا سید جعفر خوارزمی مرحوم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرکے اپنے رب کے ہاں چلے گئے ہیں۔ اب ہماری باری ہے کہ ہم سب اپنے آپ کو اللہ کی بارگاہ میں جانے کیلئے تیار کریں۔ آن لائن تعزیتی ریفرنس کا اہتمام جامعۃ الرّضا پاکستان کے مشہد، قم اور نجف اشرف میں مقیم طلباء اور علمائے کرام نے کیا تھا۔

22نوامبر
برطانیہ کا حماس کو دہشتگرد قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

برطانیہ کا حماس کو دہشتگرد قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کے جاری کردہ مذمتی بیان میں برطانیہ کی جانب سے حماس کو دہشتگرد قرار دینے پر کہا ہے کہ حماس فلسطین اور فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت ہےاور فلسطین کے ساتھ ساتھ پورے عالم اسلام کی جان ہے، جبکہ اسرائیل کی دہشتگردی کی پردہ پوشی کرنے والا برطانیہ جس نے اعلان بالفور کے ذریعے سب سے بڑی دہشتگردی کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کا قتل عام ہوااسرائیل کے مظالم میں برابر کا شراکت دار ہے۔

21نوامبر
بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں، سید احمد شاہ الحسینی

بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں، سید احمد شاہ الحسینی

مام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اس کمی کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی ٹیچرز لگا کر پورا کیا ہوا ہے،لہذا عوام بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے حقوق کا مطالبہ کرے۔

18نوامبر
دینی طلباء کو سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، آیت اللہ بوشہری

دینی طلباء کو سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، آیت اللہ بوشہری

آیت اللہ بوشہری نے کہاکہ آج طلباء کے سامنے کئی ایک مشکلات ہیں لیکن انہیں اپنے تعلیمی سلسلہ میں سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے چونکہ علم حاصل کرنے کی راہ میں اتار چڑھاؤ آتے ہی ہیں اور ذہن میں رہے کہ کاشف الغطاء بننے کے لیے مشکلات پر قابو پانا ضروری ہے، مشکل ہے پر ناممکن نہیں ہے اور اس کے لیے بڑی محنت اور بلند ہمتی کی ضرورت ہے۔

17نوامبر
دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان

دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان

ابراهیم بو ملحہ کا اس بارے کہنا ہےکہ مذکورہ مقابلہ دبئی ایوارڈ کا حصہ ہے اور قرآن مجید کی ترویج میں اسلامی اور عربی ممالک میں اس کا بڑا حصہ ہے۔

16نوامبر
تحریف قرآن نا ممکن ہے: ایک جامع مطالعہ/مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی

تحریف قرآن نا ممکن ہے: ایک جامع مطالعہ/مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی

کسی مکتب فکر کی کتب میں روایات کا موجود ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ مکتب فکر ان روایات کے مطابق نظریہ قائم کرتا ہے، بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک مکتب فکر کے علمائے سلف نے ایک نظریہ قائم کیا ہو، لیکن بعدکے علماء اس نظریے پر قائم نہ رہے ہوں۔ اس صورت میں انصاف و دیانت کا تقاضا، کیا یہ ہے کہ اس مکتب فکر کو ان کے علمائے سلف کے نظریے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے یا موجودہ موقف کو قبول کیا جائے؟

16نوامبر
شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری

شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری

وفد کی قیادت نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کی، نومنتخب ایڈشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی رضوی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ عابد عرفانی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی سمیت دیگر صوبائی و ڈویژنل عہدیداران اور علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔