زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
انہوں نے میاں بیوی کی باہمی محبت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی خاطر شریک حیات کو پیدا کیا، جس کا مطلب سکھ چین اور اطمینان فراہم کرنا ہے۔ اللہ آپ کے درمیان مودت اور رحمت کا رشتہ برقرار کرتا ہے تاکہ آپس میں دوست اور ساتھی بن جائیں۔ مودت کا تعلق دل سے ہوتا ہے اور رحمت کردار سے ظاہر ہوتی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ارشاد ہے: " مجھے وہ گھر پسند ہے جس میں رباب رہتی ہو۔"
دفتر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے مسئول علی دولتمند نے آیت اللہ مکارم کی صحت اور جسمانی حالت کے متعلق کہاکہ ان کا چھوٹاسا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ روز بروز بہترہورہے ہیں۔
آیتاللهالعظمی فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔
سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر کے انتقال پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل سردار سید محمد حجازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں بڑی اور موثر ذمہ داریوں کے حوالے سے خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔
بحرین کے شہر "جو" کے سینٹرل جیل میں 10 سال سے قید حجۃالاسلام والمسلمین شیخ المحروس نے زیادہ آزار و اذیت پہنچانے اور علاج کی سہولت سے محروم رکھنے پر احتجاجا بھوک ہڑتال کی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا:اس وقت سکردو مسائلستان بنا ہوا ہے۔ بجلی، صحت ، روڈ اور پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں، لہذا میرا مشورہ یہ ہے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے اور حکومت سے مخصوص گرانٹ کا مطالبہ کیا جائے۔ جو مسائل فور ی حل طلب ہوں ان کا فوری اور جو طویل المیعاد ہوں ان کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔ ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، اصل مسئلہ رول آف لاءکا قیام ،قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو روکنا ہے اس میں بھی اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین حاجی اسماعیلی نے تفسیر قرآن کے درس میں سورہ حجرات کی 12 ویں آیت " وَ لا یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أیُحِبُّ احَدُکُمْ أنْ یَأْکُلَ لَحْمَ أخیهِ مَیْتاً فَکَرِهْتُموهُ " کے ذیل میں دوسروں کی عزت و آبرو کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غیبت کی وجہ سے دوسروں کی بے عزتی اور رسوائی ہوتی ہے۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کا ایک مؤثر راستہ اس کے اسباب و عوامل کو پہچاننا اور ان سے دوری اختیار کرنا ہے۔