17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

14فوریه
اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر کی بصیرت اور ملت کے عزم و ہمت سے علمی اور عسکری کامیابیاں حاصل کیں،آیت الله قبلان لبنان

اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر کی بصیرت اور ملت کے عزم و ہمت سے علمی اور عسکری کامیابیاں حاصل کیں،آیت الله قبلان لبنان

لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیت اللہ عبد الامیرقبلان نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے،اشارہ کیا کہ انقلاب اسلامی نے حق کا پرچم بلند کیا اور امام خمینی(رح) کے رہنما اصولوں اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر اسلامی شریعت اور طرز زندگی کو زندہ کیا۔

14فوریه
امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے کہا کہ بغیر علم کے انسان نہ دین سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی بندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام باب مدینۃ العلم ہیں، وہ اللہ کے خالص بندےہیں لہذا انکے چاہنے والے ان دو باتوں سے غافل نہ رہیں کیوں کہ عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت ہے۔

13فوریه
عزاداروں کے خلاف مقدمات مذہبی آزادی پر حملہ ہے/تحفظ عزا لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

عزاداروں کے خلاف مقدمات مذہبی آزادی پر حملہ ہے/تحفظ عزا لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ ایس یو سی اور اس کے صوبائی صدر سید ناظر عباس تقوی نے لانگ مارچ کا جرات مندانہ فیصلہ کرکے قوم کی ترجمانی کی ہے، سندہ کے عاشقان اہل بیت لانگ مارچ میں شریک ہوکر اپنے اتحاد اور بیداری کا ثبوت دیں۔ 

13فوریه
عزاداران مظلوم کربلا پر ناجائز مقدمات اور شیڈول فور میں ڈالے جانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی

عزاداران مظلوم کربلا پر ناجائز مقدمات اور شیڈول فور میں ڈالے جانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی

ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شیڈول فورتھ میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

13فوریه
تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير

تحفظ عزا لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں ، علامہ محمد رمضان توقير

علامہ محمد رمضان توقير نے اپنے جارى کردہ بيان میں کہا کہ سکھر تا کراچی محرم الحرام و چہلم امام حسین عليہ السلام کے موقع پر عزاداروں پر ہونے والى ايف آئى آرز کے خلاف، عزادارى اور شيعہ حقوق کے حصول کے لئے قائد ملت جعفريہ پاکستان کى زيرِسرپرستى اور صوبائى صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ ناظر عباس تقوى کى قيادت میں ہونے والے تحفظ عزا لانگ مارچ کى بہرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں۔

12فوریه
محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں/انقلاب کی کامیابی کا راز خدا پر توکل تھا، نائب امام جمعہ سکردو

محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں/انقلاب کی کامیابی کا راز خدا پر توکل تھا، نائب امام جمعہ سکردو

حجۃ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی نائب امام جمعہ سکردو نے جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے خطبے میں انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے رہبر معظم ،مراجع عظام اور تمام اہل اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ خمینی بت شکن کے اس انقلاب کی کامیابی کا راز خدا پر توکل تھا اور امام خمینی نے اسلام کے حقیقی دشمن امریکہ اور اسکتبار کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کیا۔

12فوریه
حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب

حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے اعضائے ھیئت نظارت کے اجلاس کے بعد آج حسینیہ امام جوادؑ مشہد میں باضابطہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمدحسین بھشتی کو دو سال کے لیے صدرجامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھدمقدس کےطور پر منصوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

12فوریه
سندھ کے “تحفظ عزاء لانگ مارچ” میں بھر پور شرکت کریں، علامہ عارف واحدی

سندھ کے “تحفظ عزاء لانگ مارچ” میں بھر پور شرکت کریں، علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہا کہ ایام محرم اور چہلم امام حسین ؑ میں عزاداران پر بلاجواز ایف آئی آر سے شہریوں میںبے چینی پھیل رہی ہے اور سندھ میں ہونے والا لانگ مارچ پر امن احتجاج کا نکتہ آغاز ہے اگر شہریوں کےخلاف غیر آئینی مقدمات ختم نہ کئے گئے تو یہ سلسلہ ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

12فوریه
تبلیغ کے لئے سختی نہیں ،نرمی موثر ہوتی ہے، قرآن انسانوں کے دلوں میں خوف و خشیت پیدا کرتا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

تبلیغ کے لئے سختی نہیں ،نرمی موثر ہوتی ہے، قرآن انسانوں کے دلوں میں خوف و خشیت پیدا کرتا ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور قرآن آخری کتاب ہے، جو ہمیشہ کے لئے ہیں۔ تبلیغ کے لئے سختی نہیں بلکہ نرمی موثر ہوتی ہے۔