20مارس
دشمن کئی سالوں سے ایران کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی کوشش کررہے ہیں، رہبر معظم

دشمن کئی سالوں سے ایران کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی کوشش کررہے ہیں، رہبر معظم

انہوں نے کہا کہ سال کا نعرہ ملک کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سال کے نعرے کے تحت اقتصادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اقتصاد ملک کا مرکزی مسئلہ ہے۔

08می
فلسطینی عوام کو سازش اور طاقت سے نہیں ہرایا جاسکتا، علامہ شبیر میثمی

فلسطینی عوام کو سازش اور طاقت سے نہیں ہرایا جاسکتا، علامہ شبیر میثمی

امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یوم القدس ہمارے لئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سال بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے حاکموں نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا اور اسرائیل کی ایمبیسیاں کھول لیں۔ اور پاکستان پر پریشر ڈال رہے ہیں۔ یعنی وہ حکومت کہ جس کی کوئی شرعی، قانونی اور انسانی حقوق کے لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں ہے۔

08می
خانہ فرھنگ لاہور کے تحت آن لائن “فلسطین” کانفرنس/ڈیل آف دی سینچری بری طرح ناکام ہوگئی، مقریرین

خانہ فرھنگ لاہور کے تحت آن لائن “فلسطین” کانفرنس/ڈیل آف دی سینچری بری طرح ناکام ہوگئی، مقریرین

لاہور میں موجود خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام آن لائن فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مقریرین کا کہنا تھا کہ عالمی استکبار اور صہیونزم نے مشرق وسطی میں تکفیری گروہوں کی تشکیل کے ذریعے قدس اور فلسطین کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا جو خوش قسمتی سے تکفیری خطرناک تحریک کے خاتمے کے ساتھ ہی خاک میں مل گیا۔ الحمد للہ خطے میں عالم اسلام کی توجہات ایک بار پھر فلسطین اور قدس کو آزاد کرنے کی طرف مبذول ہوچکی ہیں۔

08می
بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد علی جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا کسی مسلک یا ملک سے تعلق نہیں۔اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے

07می
مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین و کشمیر کے دیرینہ مسائل حل نہیں کئے جاسکے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین و کشمیر کے دیرینہ مسائل حل نہیں کئے جاسکے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین و کشمیر کے دیرینہ مسائل حل نہیں کئے جاسکے۔ فلسطین پر طویل عرصہ مسلمانوں کا قبضہ رہا۔جب تک وحدت رہی ، اللہ پر بھروسہ رہا،مسلمان مضبوط رہے۔ اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے بعد مراکش میں مسلمان حکمرانوں کے اجلاس میںبیت المقدس آزاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

07می
بیت المقدس کے محور پرمسلمانوں کی ہم آہنگی اور اتحاد صیہونی دشمن اور اس کے حامی امریکا اور یورپ کے لئے وحشتناک ہے، رہبر معظم انقلاب

بیت المقدس کے محور پرمسلمانوں کی ہم آہنگی اور اتحاد صیہونی دشمن اور اس کے حامی امریکا اور یورپ کے لئے وحشتناک ہے، رہبر معظم انقلاب

عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کا معاملہ بدستور امت اسلامیہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے آپ نے فرمایا کہ ظالم اور سفاک سرمایہ دارانہ نظام کی پالیسیوں نے ایک پوری قوم کو اس کے گھر، وطن اور آبائی سرزمین سے محروم و بے دخل کرکے وہاں ایک دہشت گرد حکومت قائم کی اور غیروں کو لاکر بسادیا -

07می
قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، علامہ محمد افضل حیدری

قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے، علامہ محمد افضل حیدری

جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

07می
عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی

عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی

عالمی یوم القدس کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے مقدس شہر قم میں فلسطینی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں اسلامی تبلیغات کے ڈپٹی چیئرمین نصرت اللہ صافی، نمائندہ ولی فقیہ قم اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی، فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت سٹی گورنمنٹ کے سربراہان بھی شریک تھے۔

07می
فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے تحت منعقدہ "آن لائن القدس کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے۔ یہ زمین ارض مقدس ہے، یہ زمین ابراہیمی ہے، جو نہ صرف عربوں کی ہے ، بلکہ اس زمین پر ہر اس مسلمان کا حق ہے جو حضرت ابراہیم اور قبلہ اول پر ایمان رکھتا ہے۔

07می
قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔