27آوریل
شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ کی وفات پر ایرانی صدر کا اظہارِ تعزیت

شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ کی وفات پر ایرانی صدر کا اظہارِ تعزیت

ایرانی صدر نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری کی بیٹی اور آیت اللہ شہید سید مصطفٰی خمینی کی اہلیہ کی وفات پر، امام خمینی اور حائری خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

12می
قم؛ مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام “مقابلہ مقالہ نویسی” کا انعقاد

قم؛ مجمع طلاب سکردو کے زیر اہتمام “مقابلہ مقالہ نویسی” کا انعقاد

مجمع طلاب سکردو شعبہ تحقیق کی طرف سے قم المقدس میں بلتستان کی سطح پر ایک ”علمی مقالہ نویسی“ کا مقابلہ رکھا گیا، جس میں بلتستان بھر سے علمائے کرام اور طلاب عظام نے شرکت کی۔

12می
اسرائیل کو طاقت کی زبان ہی سمجھ آتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسرائیل کو طاقت کی زبان ہی سمجھ آتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

صیہونیوں کے خبیثانہ اقدامات دنیا کے عوام کی آنکھ کے سامنے ہیں۔ سب کا فریضہ ہے کہ صیہونیوں کی حالیہ خبیثانہ، مجرمانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کریں۔"

11می
علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت

علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی افسوس ہوا، آپ ایک بہترین استاد اور عالم دین تھے۔

11می
علمائے دین کو امت کی خدمت کے ساتھ ساتھ فکری اور ثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی

علمائے دین کو امت کی خدمت کے ساتھ ساتھ فکری اور ثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی

انہوں نے ان ملاقاتوں میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمائے دین کوامت کی خدمت کے لئے انتھک کوشش کرنی چاہئےاور اس خدمت کےساتھ ساتھ دشمن کی جانب سے ہونے والے فکری اورثقافتی حملوں کا بھی ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے، جن کا ہدف اخلاق، ثقافت واقدار اورالہی منشورہوتےہیں۔ علمائے کرام کو اس بات کا صحیح ادراک ہونا چاہئے

11می
فلسطین کی حمایت میں ایرانی سٹوڈنٹس کا مظاہرہ + ویڈیو

فلسطین کی حمایت میں ایرانی سٹوڈنٹس کا مظاہرہ + ویڈیو

تہران یونیورسٹی کے ایرانی اور غیرملکی طلبہ نے فلسطین اور بالخصوص بیت المقدس اور غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

11می
الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ

الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ الگ رویت ھلال کمیٹی والے بیان کا وفاق المدارس الشیعہ سے کوئی تعلق نہیں جناب سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ نے ایسی بات کی اور نہ ہی میڈیا سیل سے ایسی کوئی بیان جاری کیا گیا وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے عیدالفطر کے چاند دیکھنے کے لئے الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کی خبر قطعی طور پر نادرست ہے ۔

11می
افغان حکومت معصوم بچوں اور نوجوانوں کےخون کو رائگاں جانے نہ دے، آیۃ اللہ العظمی سبحانی

افغان حکومت معصوم بچوں اور نوجوانوں کےخون کو رائگاں جانے نہ دے، آیۃ اللہ العظمی سبحانی

آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک پیغام میں ، حالیہ کابل میں ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور ملت افغانستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کابل میں مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سید الشہداء گرلز اسکول کی طالبات کی کثیر تعداد شہید اور زخمی ہو گئیں ہیں اور ان ظالمانہ قتل کے دلخراش مناظر نے ہر مومن اور آزادی پسند انسانوں کے دلوں کو غمزدہ کیا۔ہمیں اس واقعے پر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا۔

11می
مشکل حالات میں افغانستان کی بے بس قوم کو تنہا نہ چھوڑیں، آیت اللہ سیستانی

مشکل حالات میں افغانستان کی بے بس قوم کو تنہا نہ چھوڑیں، آیت اللہ سیستانی

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی  سیستانی نے کابل میں سید الشہداء اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کابل میں لڑکیوں کے اسکول سید الشہدا  پرحملہ اور اس خوفناک جرم کے نتیجہ میں  درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے سے ہر آزاد اور باضمیر انسان کے دل کو تکلیف پہنچی۔

10می
سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔