صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے17رمضان فتح جنگ بدر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم اور استقلال سے اسلام کا دفاع اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا ۔
فقہی احکام کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین جناب وحید پور نے روزے کے کچھ احکام کی جانب ان الفاظ میں اشارہ کیا کہ جو خواتین حاملہ ہونے یا بچوں کو دودھ پلانے کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہ رکھ سکیں، انہیں چاہئے کہ ماہ رمضان کے بعد ان روزوں کی قضا کریں، اگرچہ رمضان کے فورا بعد ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ ان خواتین کو روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ روزے کی تلافی کا کفارہ (ہر روزے کے بدلے ایک مد طعام جو 750 گرام ہوتا ہے) بھی دینا ہوگا ۔
حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیادت سخت و کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
"جنبش العمل الاسلامی بحرین" کے شیخ عبد اللہ صالح نے اپنے ایک پیغام میں آل خلیفہ کی قید سےسیاسی فعال خاتون "زکیہ عیسیٰ بربوری" کی آزادی پر مبارکباد پیش کی اور ایک دوسرے قیدی "محمد عبد الحسن حبیب" کی صحت و سلامتی کے متعلق تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آل خلیفہ کے ظالمانہ نظام کو ان قیدیوں کی جانوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تمام قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔
آج دنیا کے مختلف ممالک کے شیعہ معاشروں میں اسلامی طرز زندگی کے متعلق مباحث کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، اسی طرح ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل، خاندانی بنیادوں کے استحکام، ایک پرعزم اور ثابت قدم نسل کی تربیت کے لئے حضرات معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے متمسک ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ ان مقاصد کے تحت اس آن لائن تربیتی کورس کے انعقاد کے سلسلے میں مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے شعبہ بین الاقوامی امور نے ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ یہ پروگرام سائبر سپیس میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔
بدھ کی شب بیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے مکینوں اور خاص طور سے فلسطینی نوجوانوں کو داد دینا چاہیے جوخالی ہاتھ ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں سے لیس صیہونی دشمن کے فوجیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔
بغداد کے شمال میں 64 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کی "بلد" نامی ایئربیس پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ایک عراقی مزاحمتی گروہ نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی بابرکت اور پر مسرت ولادت کی مناسبت سے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے گراونڈ میں ایک عظیم الشان جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے روزے دار مومنین اور علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔