صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نیا تحریری جواب جمع کرایا، جو 19 صفحات پر مشتمل ہے، عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں ضمنی جواب عدالت میں جمع کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا دائرہ کار محض عبادات تک محدود نہیں، بلکہ اگر ہم محسوس کریں تو ازدواجی زندگی، بچوں کی تربیت، کاروبار، روزمرہ کے معمولات، کسب روزگار، حصول علم حتی کہ دشمنانِ خدا سے بغض اور دوستانِ خدا سے محبت بھی دین کے دائرہ کار میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ان عظیم شہداء کو ہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں حیدر کرار مولا علی مرتضیٰ علیہ السلام کی شجاعت اور شہادت کی پیروی کے باعث نشان حیدر سے نوازا گیا۔
حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو کے زیر اہتمام علامہ اقبال آڈیٹوریم انچن کیمپس بلتستان یونیورسٹی میں "عصر حاضر کے طلباء کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل " کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے پاکستان کے مشہور و معروف عالم دین اور موٹیویٹر مولانا سید نصرت عباس بخاری نے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا ستمبر کے دن پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں آج وطن عزیزکوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ۔سیلاب کی اس بڑی آفت میں اب تک سرکاری سطح پر ریلیف کے موثر اقدامات نظر نہیں آرہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔
سیلاب متاثرین کی بلا تفریق مذہب و مسلک امداد کی جارہی ہے۔ مسلک کی بنیاد پر امدادی سامان کی تقسیم کا کچھ افراد کی طرف سے منفی تاثر ،درست نہیں
اس تقریب میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے اپنے معزز مہمانوں کی خدمت میں ایک یادگار شیلڈ اور کتب کا تحفہ پیش کیا
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کی 5 خواتین اہلکاروں سمیت 60 جوانوں نے شرکت کی۔