13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

11سپتامبر
بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

پہلے ہی ان ر وشن اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے وطن عزیز کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا لیکن اب یہ ملک مزید نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور گڈ گورننس کو قائم کرکے قائد اعظم کے پاکستان کو موجودہ گھمبیر اور سنگین مسائل و مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے، پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے، آج پھر اسی جذبے کی ضرورت جو ایثار کا جذبہ قیام پاکستان کے وقت تھا۔

11سپتامبر
قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی

قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی

برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔

10سپتامبر
جامعۃ النجف میں دورہ فنِ خطابت و فن تحقیق کی اختتامی تقریب۔

جامعۃ النجف میں دورہ فنِ خطابت و فن تحقیق کی اختتامی تقریب۔

مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر ریاض رضی نے کہا کہ دینی تعلیم میں جس قدر چاشنی ہے اُس کا عشر عشیر مروجہ علوم میں نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت و اخلاق پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

10سپتامبر
جامعۃالمرتضی چکوال میں درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز

جامعۃالمرتضی چکوال میں درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز

یاد رہے کہ اس علاقے میں ایک معیاری دینی درسگاہ کے قیام کی ضرورت کو ایک عرصے سے محسوس کیا جا رہا ہے جس کے قیام کو بالآخر شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی مساعی جمیلہ اور خصوصی اقدامات نے ممکن بنایا

10سپتامبر
نصابی مضامین کو مشترکات پر مرتب کرکے تعلیم کو اندرونی و بیرونی تنازعات سے بچایا جاسکتاہے

نصابی مضامین کو مشترکات پر مرتب کرکے تعلیم کو اندرونی و بیرونی تنازعات سے بچایا جاسکتاہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ آج بھی پاکستان میں شرح خواندگی بمشکل 50فیصد سے کچھ بہتر ہے جوغیر تسلی بخش ہے اس کےلئے تعلیم کا سالانہ مختص کیا جانیوالا بجٹ ناکافی اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ زیور تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی دولت سے آراستہ کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

09سپتامبر
زائرین کے مسئلے کا حل نا نکالا گیا تو ڈی چوک کی طرف عوامی مار چ ہو گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

زائرین کے مسئلے کا حل نا نکالا گیا تو ڈی چوک کی طرف عوامی مار چ ہو گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے وزیراعظم کو عراقی سربراہ مملکت سے بات کرنا چاہیئے مگر پاکستانیوں کو اس عبادت سے محروم رکھا جا رہا ہے اگر اس مسئلے کا حل نا نکالا گیا تو اسلام آباد کی جانب عوامی مارچ کیا جائے گا ۔ایک طرف لوگ سیلاب میں ڈوبے ہیں دوسری طرف لوگوں کا پیسہ عراقی حکومت کے ظلم کے سبب ڈوب رہا ہے افسوس حکومت کو جو کردار ادا کرنا چاہیئے وہ نہیں کر رہی ہے

09سپتامبر
جامعۃ الکوثر میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی یاد میں تعزیتی نشست

جامعۃ الکوثر میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی یاد میں تعزیتی نشست

فاضل مقررین نے مرجع عالیقدر کی علمی و قلمی زحمات اور دینی و ملی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دنیائے تشیع میں شہید باقر الصدر رضوان اللہ تعالٰی علیہ اور مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی دام ظلہ و دیگر عظیم شخصیات کا جو ڈنکا آج بھی بج رہا ہے تو وہ سب کی سب حضرت آیت اللہ العظمی آقائے خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی شاگردی کا مرہون منت ہے۔

08سپتامبر
شیعہ زائرین کے ساتھ وزارت خارجہ کا کردار سوتیلی ماں جیسا ہے/ بلاول بھٹو زائرین کی مشکلات حل کریں

شیعہ زائرین کے ساتھ وزارت خارجہ کا کردار سوتیلی ماں جیسا ہے/ بلاول بھٹو زائرین کی مشکلات حل کریں

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا حل وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ دوسرے ممالک کو وزیر خارجہ ہی قائل کرنے کا پابند ہے تاہم جس ملک کے وزیر خارجہ کا یہ رویہ ہو توعراقی بھی اس ملک کے باسیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

08سپتامبر
سیلاب سے پورا ملک متاثر، اقوام عالم امداد کےساتھ ہرجانہ بھی ادا کرے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیلاب سے پورا ملک متاثر، اقوام عالم امداد کےساتھ ہرجانہ بھی ادا کرے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ سزااور جزا ایک عمل ضرورہے مگر ہر قدرتی آفت کو” عذاب “کے زمرے میں ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوا جاسکتا، اس میں انسانی نا اہلی، عدم توجہی ، بروقت اقدامات نہ اٹھائے جانے اور پیشگی اطلاعات نہ دینے کے عوامل اور ناقص کارکردگی بھی شامل ہو تی ہے ، گزشتہ کئی عشروں سے مسلسل سیلاب ، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کا ملک کو سامنا ہے مگر کیا امداد کے سوا کوئی اقدام اٹھایاگیا ؟