انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
15روزہ وفاق میں عالم اسلام کے دینی مدارس کی خبریں سمیت مراجع عظام،علمائے کرام کے مختلف بیانات اور مقالہ جات شامل ہیں
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں واضح کیا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی رو سے رزق، روزگار، آمدنی نہ ہونے کے خدشہ سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں۔موجودہ مخلوق اور پیدا ہونے والوں کے رزق کا ضامن اللہ ہے۔ ہر شخص کے دنیا میں آنے اورجانے کا نظام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی پانچویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے نصاب تعلیم سے اسلامی مفاہیم و تعلیمات نکالنے کی ون مین کمیشن کی سفارشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں مسترد کرنے کو مستحسن اقدام قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا۔ آپ تمام علوم پر تسلط رکھتے تھے،چھٹی بالکل نہیں کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے طالب کا وقت ضایع کیا تو ہم سے باز پرس ہو گی۔ہرمحفل میں تربیت کرتے تھے۔آپ نے پندرہ سال کلیۃ القضاء میں تدریس کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے رکن حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عزیز طلباء و طالبات کے تعلیمی مفاد کے پیش نظر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مسئلولین محترم نے سالانہ امتحانات سابقہ پروگرام کے مطابق 22 سے 25 مئی 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی پانچویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ابدیّت اور سرمدیّت فقط اللہ کے لئے ہے،باقی سب کو فنا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے ماہ رمضان میں اللہ ہما را میزبان ہے۔مہمان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو میزبان کو ناپسند ہو۔اُمّتِ مرحومہ خوش قسمت ہے کہ ماہِ مبارک نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو اپنا نام دیا ہے۔