انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
15روزہ وفاق میں عالم اسلام کے دینی مدارس کی خبریں سمیت مراجع عظام،علمائے کرام کے مختلف بیانات اور مقالہ جات شامل ہیں
علامہ محمد افضل حیدری نے مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکتب اہلبیت ؑغیر ضروری محاذ آرائی کے حق میں نہیں، ہمارے مدارس مدتوں سے تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت معصومین ؑکے فروغ کے عظیم مشن میں مشغول ہیں۔
مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی کوشش سے تین سال قبل ایران کے دینی مراکزو مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی پاکستان آئے تو تمام مسالک کے مدارس کے قائدین کے اس اتحاد سے بہت متاثر ہوئے.
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی تیسری اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔
مرکزی دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق المداس کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ بروز منگل 8 بجے صبح حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں ہوگا جس میں مدارس کے سربراہان شرکت کریں گے۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان "15 روزہ وفاق " کی دوسری اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے نئے مدرسہ بورڈز کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس کے مابین تفریق پیدا کرنا پسندیدہ روش نہیں،عمران خان حکومت سے ایسے ناپسندیدہ اقدام کی توقع نہیں تھی۔
جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کریں گے ۔
جناب محمد ابراہیم صابری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی موافقت اور میڈیا سے منسلک آپ کے تجربات اور قابلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، 01/01/2021 سے ایک سال تک کے لئے ، جناب عالی کو حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے.