انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
15روزہ وفاق میں عالم اسلام کے دینی مدارس کی خبریں سمیت مراجع عظام،علمائے کرام کے مختلف بیانات اور مقالہ جات شامل ہیں
وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ کو جامعة المنتظر میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ جس میں اراکین مجلس عاملہ نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
سربراہ الیکشن کمیشن وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں،دینی مدارس کے سربراہوں سے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام طلب کیے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج فرماتے ہیں: وفی ابنۃ رسول اللہ لی اسوۃ حسنۃ (بحار، ج53؛ص 178) یعنی بلاشبہ رسول اللہ کی بیٹی میں میرے لیے شایستہ الگو و اسوہ ہے۔ امام زمانہ عج کی کلام سے واضح ہورہاہے کہ حضرت زھراء کا کیا مقام ہے کہ جو ایک حجت َخدا کے لیے بھی اسوہ ہیں۔اسی لیے روایات میں آیا ہے کہ نحن حجۃ اللہ علی الخلق و فاطمۃ حجۃ اللہ علینا یعنی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سب اماموں پر حجت خدا ہیں۔
علامہ محمد افضل حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ شہداء کے ورثاء کو بلیک میلر قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ان کے منصب کے منافی ہے، عمران خان کا اپنے سیاسی مخالفین اور حکومتی نا اہلی کے متاثرین غم زدگان کیلئے ایک جیسے الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے سانحہ مچھ کے بارے میں اہم بیان
سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔
انہوں نے عالم مجاہد، جلیل القدر فلسفی، مفسر قرآن اور فقیہ انقلابی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی (اعلی اللہ مقامہ الشریف) کی رحلت کی خبر حوزہ علمیہ کے لئے بہت دردناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ آیت اللہ مصباح یزدی فلسفہ میں صاحب نظر اور جدید اور نئے نظریات رکھتے تھے۔ وہ مغربی فلسفہ پر بھی ایک دقیق نظر رکھتے تھے۔
حوزہ ٹائمز نیوز ایجنسی کی جانب سے پاکستان کے بزرگ اور مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے ایک خصوصی مجلہ بعنوان "فرزند انقلاب"نشرکر دیا گیا ہے۔
حوزہ ٹایمز | ناظم امتحانات وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن، حدیث، تفسیر، اخلاق، منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ، صرف، نحو، اصول الفقہ، عقائد، ادب اور تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نماز کے زبانی امتحانات طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے