انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
15روزہ وفاق میں عالم اسلام کے دینی مدارس کی خبریں سمیت مراجع عظام،علمائے کرام کے مختلف بیانات اور مقالہ جات شامل ہیں
سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کے لیے رویت ہلال میںمرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علمائ، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریںاور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔
حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ان کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی زرین اور بیش قیمت علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے "وفاق ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کسی شخص کو یوں اٹھاکر غائب کردینا جنگل کا قانون ہے، اگر آپ کے مطابق کوئی مجرم ہے یا کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانوں موجود ہے اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کریں اور سزا دے۔
اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم و عمل کا امتزاج انسانی ارتقاء میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے اور قاضی مرتضیٰ مرحوم و مغفور علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل ایسی شخصیت تھے جنہیں ہم بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ۔
پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی چوتھی اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بطور صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان ایک با اعتماد ادارہ ہے اور ہم ان کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، امید ہے کہ یہ قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں مدارس کی ترقی کیلئے کام کرینگے
وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے نئے مدرسہ بورڈ بنا کر مذاہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔جب ریوڑیاں بٹ رہی ہوں تو لینے والے مل ہی جاتے ہیں۔پاک فوج قابلِ تعریف اور اس کا کردار قابلِ فخر ہے۔