16ژوئن
ماہ محرم الحرام کے اعمال

ماہ محرم الحرام کے اعمال

محرم کا مہینہ اہلبیت علیہم السلام اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔

10فوریه
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل

اسلام ایک جامع دین ہے، جس میں بشر کی مادی اور معنوی تمام ضروریات کی تکمیل کی صلاحیت پائی جاتی ہے- یہ اور بات ہے کہ اسلامی تعلیمات کے اجتماعی پہلو کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج کرہ ارض کے مسلمانوں کی معاشرتی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔البتہ اس اہم نکتے سے کم وبیش اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے محققین اور دانشوران آگاہ تھے.

10فوریه
شہید بہشتی کی نظر میں انقلاب اسلامی ایران کی خصوصیات

شہید بہشتی کی نظر میں انقلاب اسلامی ایران کی خصوصیات

ایران میں رونما ہونے والا انقلاب جس کیلئے انقلابی تحریک 1963ء میں امام خمینی رح کی قیادت میں آغاز ہوئی تھی "مکتب اسلام" کی بنیاد پر استوار تھا۔ ایسا مکتب جس کا حقیقی سرچشمہ قرآن کریم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام (قرآن و عترت) ہیں۔

10فوریه
یکساں قومی نصاب پر اہل تشیع کے اعتراضات

یکساں قومی نصاب پر اہل تشیع کے اعتراضات

ہم نے تقریبا ڈیڑھ سو سے زیادہ کتابوں کو حرف بحرف پڑھا اور جہاں جہاں ہمیں اعتراضات نظر آئے، ہم نے انکو باقاعدہ الگ سے لکھا اور انکے متبادل اپنی آراء کو بھی لکھا اور ہاوس کے سامنے پیش کر دیا۔ متحدہ علماء بورڈ کی کمیٹیوں نے بھی اس پر بحث کی اور پھر فل اجلاس ہوا، جس میں کھلم کھلم بحث ہوئی اور جو ایک دوسرے کے اعتراضات تھے۔

09فوریه
انقلاب اسلامی ایران اور پاکستان ایران وحدت

انقلاب اسلامی ایران اور پاکستان ایران وحدت

وطن ِ عزیز پاکستان بھی عوامی انقلاب اور اسلامی فکر کے سبب معرض وجود میں آیا تھا۔ ایران اور پاکستان میں بے شمار مشترک اقدار میں ایک یہ قدر بھی شامل تھی کہ دونوں کے ہاں مذہبی سوچ رکھنے والے مسلمانوں نے انقلاب لایا اور طویل عرصے سے یہ انقلابات نہ صرف موجود و قائم ہیں بلکہ روز بروز توانا ہو رہے ہیں۔ عالمی طاقتوں نے متعدد بار کوششیں کی ہیں کہ ایران و پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا کریں اور انہیں باہم اتنا دور کریں کہ وہ جنگ پر آمادہ ہوجائیں۔ لیکن دونوں ممالک کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے یہ سازشیں ہمیشہ اور ہردور میں ناکام بنائی ہیں۔

08فوریه
بچوں کی تربیت میں محبت اور احترام میں زیادتی نہیں کرنا چاہئے

بچوں کی تربیت میں محبت اور احترام میں زیادتی نہیں کرنا چاہئے

اگر اولاد کے درمیان فرق ہوں، مثلا ایک بہت زیادہ زیرک اور ہوشیار ہوں لیکن دوسرا اس طرح نہ ہو، تب بھی ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرنا چاہئے، جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اپنے والد بزرگوار سے نقل فرماتے ہیں: خدا کی قسم، میں اپنی بعض اولاد سے محبت کا اظھار بغیر رغبت کے کرتا ہوں، حالانکہ میری یہ محبت کا مستحق میرا دوسرا فرزند ہے، میں اس طرح اس لئے کرتا ہوں، تاکہ ان کے شر سے میرا دوسرا فرزند محفوظ رہے، اور وہ لوگ اس طرح کا کردار پیش نہ کریں جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان کے ساتھ کیا تھا۔(تفسير نورالثقلين، ج۲، ص۴۰۸)

08فوریه
مولائے کائنات علی علیہ السلام، آیہِ ولایت کی عملی تفسیر

مولائے کائنات علی علیہ السلام، آیہِ ولایت کی عملی تفسیر

ان تمام محدیثن مفسرین، مورخین اور متکلمین کے مقابلے میں ابن تیمیہ کا یہ قول نہایت قابل توجہ ہے۔ اس شخص کی نص عبارت یہ ہے:قد وضع بعض الکذابین حدیثاً مفتری ان ھذہ الآیۃ نزلت فی علی لما تصدق بخاتمہ فی الصلوۃ، وھذا کذب باجماع اہل العلم بالنقل وکذبہ بین۔۔ و ان علیا لم یتصدق بخاتمہ فی الصلوۃ و اجمع اہل العلم بالحدیث علی ان القصۃ المرویۃ فی ذلک من الکذب الموضوع و ان جمہور الامۃ لم تسمع بھذا الخبر ۔ ( منہاج السنۃ ۲: ۳۰)

08فوریه
امام خمينی (ره) قرآنی رهبر

امام خمينی (ره) قرآنی رهبر

امام خمینی (رہ) کے کردار اور طرز عمل کی خوبصورتی و حسن سے عوام میں مختلف طبقہ کے لوگ اپ کے گرویدہ تھے ، سرزمین ایران کی باغیرت ، مقتدر اور دیندار قوم نے بھی جب مرجع عظیم الشان تقلید حضرت روح الله الموسوی الخمینی (رہ) کی گفتار و کردار میں صداقت، اخلاص اور سچائی دیکھی تو مکمل طور سے اپ کے ہمراہ ہوگئی

02فوریه
مکتب تشیُّع کی سربلندی کے رموز اور آیت اللہ صافی گلپائیگانی کا سانحۂ ارتحال

مکتب تشیُّع کی سربلندی کے رموز اور آیت اللہ صافی گلپائیگانی کا سانحۂ ارتحال

آیت اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی نوَّر اللہ مرقدہ الشریف کا شمار بھی مقام اجتہاد کے اعلیٰ درجے پر فائز انہیں فقہاء میں ہوتا تھا۔ آپ کا سانحۂ ارتحال مسلمانان عالم کے لئے بالعموم اور مکتب تشیع کے لئے بالخصوص ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

01فوریه
ایک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی

ایک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی

آیۃ اللہ صافی گلپائیگانی ان روایت پسند علماء میں سے ایک تھے، جنہوں نے موسیقی کی محفلوں کے انعقاد کی مخالفت کی۔ جب قم المقدسہ میں ایک کنسرٹ کی خبر ملی تو انہوں نے ایک مذمتی بیان میں کہا: موسیقی اور کنسرٹ سے امام زمانہ علیہ السلام کو دلی تکلیف پہنچتی ہے۔ یہ تقریباً 2012ء کی بات ہے