اسرائیل

11می
او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئےفوری کارروائی کرے۔

09می
اسرائیل کوتسلیم کرنے والے عرب ممالک کا محض مذمتی بیان شرمناک، او آئی سی ہنگامی اقدامات کا اعلان کرے، علامہ مرید حسین نقوی

اسرائیل کوتسلیم کرنے والے عرب ممالک کا محض مذمتی بیان شرمناک، او آئی سی ہنگامی اقدامات کا اعلان کرے، علامہ مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ مرید حسین نقوی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی فائرنگ امت مسلمہ کی غیرت و حمیت کو چیلنج قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے والے عرب ممالک کااپنی غلطی کے اعتراف اور فیصلہ واپس لینے کی بجائے محض مذمتی بیان شرمناک ہے۔

09می
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری رہنا گھناونہ عمل ہے، صدر پاکستان

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری رہنا گھناونہ عمل ہے، صدر پاکستان

وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی

07می
پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت

پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت

آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔

07می
اسرائیل کی امریکی سرپرستی ، مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں رکاوٹ ہے،سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ

اسرائیل کی امریکی سرپرستی ، مسلمانوں کا انتشار قدس کی آزادی میں رکاوٹ ہے،سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سینیئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ یوم القدس امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم اسلام ہے۔یہ مسلمانوں کے اتحاد کا دن ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے 1948ءمیں صیہونی یہودی ناجائز اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف احتجاج کر کے مردہ عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کی۔

06می
یوم القدس، فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے/بانی پاکستان نے جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا، قائد ملت جعفریہ

یوم القدس، فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے/بانی پاکستان نے جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا، قائد ملت جعفریہ

علامہ سید ساجد علی نقوی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے ، قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام‘ کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے۔

28آوریل
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم فلسطین فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) کے موقع پر صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرنےاور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

26آوریل
امت مسلمہ قبلہ اول کو دشمن کے ہاتھوں فروخت نہیں کرسکتی، سینیٹر مشتاق احمد خان

امت مسلمہ قبلہ اول کو دشمن کے ہاتھوں فروخت نہیں کرسکتی، سینیٹر مشتاق احمد خان

انھوں نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صیہونی ریاست کی شرانگیزیوں کو جانتے ہوئے سب سے پہلے سینیٹ میں اسرائیل اور امریکا کی تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو ایک تباہ کن منصوبہ قرار دیتے ہوئے مستردکیا تھا ۔

25آوریل
لاپتہ افراد کا مسئلہ سیریس ہے، تعجب ہے کہ فیملیز دھرنا دئیے بیٹھی ہیں اور حکومت ٹس سے مس ہونے کے لئے تیار نہیں ہے، علامہ شبیر میثمی 

لاپتہ افراد کا مسئلہ سیریس ہے، تعجب ہے کہ فیملیز دھرنا دئیے بیٹھی ہیں اور حکومت ٹس سے مس ہونے کے لئے تیار نہیں ہے، علامہ شبیر میثمی 

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہمارے لاپتہ افراد کا مسئلہ سیریس ہے۔ تعجب ہے کہ فیملیز دھرنا دئیے بیٹھی ہیں اور حکومت ٹس سے مس ہونے کے لئے تیار نہیں ہے۔ البتہ ممکن ہے حکومت کے ہاتھ میں چیزیں ہوں۔ جن کے ہاتھ میں ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد تم کیا کرو گے جب تمہارے ہاتھ سے اختیار چلا جائے گا۔ پھر مرنے کے بعد قبر میں کیا کروگے۔