اسرائیل

31می
مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مسلم امہ اور پاکستان کے فیصلہ سازوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل کریں، اسرائیل کو ان کے نئے دوست مسلمان ممالک کی دوستی کی وجہ سے شہہ ملی، اب غیرمسلم ممالک میں بھی فسلطینیوں کے حق میں آواز بلند ہورہی ہے۔

26می
فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے دوریاستی حل پیش کرنا بانی پاکستان کے اصولوں سے انحراف ہے،لاہور میں طلبہ رہنماوں کی پریس کانفرنس

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے دوریاستی حل پیش کرنا بانی پاکستان کے اصولوں سے انحراف ہے،لاہور میں طلبہ رہنماوں کی پریس کانفرنس

متحدہ طلبہ محاذ کا وفد مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی

25می
سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی

سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی

علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر موجود تھے۔

22می
توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی

توسیع پسندانہ عزائم اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کا صہیونی منصوبہ مشرقی وسطیٰ کے مستقبل کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے،آغا سید حسن الموسوی

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالمی دباو کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اطمینان بخش اقدام سے تعبیر کیا انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مظلوم مسلمانوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے عزائم کی برابر تکمیل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

22می
صہیونی نسل پرست غاصب حکومت سے نمٹنے کا واحد راستہ مقاومت ہے، ابو سنینیہ

صہیونی نسل پرست غاصب حکومت سے نمٹنے کا واحد راستہ مقاومت ہے، ابو سنینیہ

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں حالیہ اسرائیلی مظالم اور فلسطینی عوام کی فتح کے حوالے ایک تحلیلی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست سے فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی عبدالرحمٰن ابو سنینیہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج دنیا میں اگر کوئی قوم فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کر رہی ہے تو پاکستان ہیں اور پاکستانی عوام اقوام عالم کے درمیان انقلابی ترین عوام ہیں۔ عبدالرحمٰن ابو سینیہ نے محور مقاومت کی فتح و نصرت کو اسلامی انقلاب کے مرہون منت قرار دیا.

21می
فلسطینی مزاحمت کی کامیابی کے گیارہ دن/ اسرائیل کے مسلسل زوال کا آغاز

فلسطینی مزاحمت کی کامیابی کے گیارہ دن/ اسرائیل کے مسلسل زوال کا آغاز

یوم ِ اسرائیل پر شروع ہونی والی جنگ کے خاتمہ کے بعد شجاع فلسطینی استقامت،مظلومانہ جدوجہد،شجاعت کا جشن منا رہے ہیں

21می
فلسطین و کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری

فلسطین و کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری

اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور جوبائیڈن فلسطین کے عوام کو طاقت سے دبانے کا سلسلہ بند کر دیں، فلسطین کو مسلمہ اُمہ کفار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، جہاد ہوا تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائیگا

20می
مسلم ممالک ناجائز اسرائیل کو ختم اور فلسطین کو حق خودارادیت دلائیں، ثروت اعجاز قادری

مسلم ممالک ناجائز اسرائیل کو ختم اور فلسطین کو حق خودارادیت دلائیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسے دہشتگرد قرار دیا جائے، سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہونا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، فلسطین کی زمین آگ و خون کی لپیٹ میں ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بمباری و فائرنگ کر رہا ہے.

19می
اسرائیل کی بمباری میں اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ، شہادتیں 219 ہوگئیں

اسرائیل کی بمباری میں اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ، شہادتیں 219 ہوگئیں

غزہ: اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ مسلسل 8 روز سے جاری بمباری میں شہادتوں کی تعداد 219 ہوگئی جب کہ حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔