ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورایم ڈبلیوایم کے قائدین نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر لاہور میں درج بلاجواز ایف آئی آر اور مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے عائد غیر قانونی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حکومت کو ایسے عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو قانون کے نام پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں
مجھے یقین ہے کہ ان کے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات میں مذید استحکام آئے گا
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہری آبادی پر حملہ کر بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔ غاصب اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول پر اپنا حق جتانے کے لیے جو غیر انسانی کھیل رہا اس کا خمیازہ اس کی رہتی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ایمان کی دولت سے مالا مال فلسطینی مسلمان غیر و حمیت کا وہ پہاڑ ہیں جن سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو کر رہے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سیدہ الشہداء پر خود کش حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ چالیس سے زائد معصوم طلباء کو کو لقمہ اجل بنا نے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شبیہہ پیغمبر شہزادہ علی اکبر علیہ السلام ابن سید الشہداء امام حسین ع کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہل بیت ع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن وہ مبارک ساعت تھی جب خانوادہ رسالت ص کا ہر فرد شادمانی و مسرت سے سرشار تھا۔ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام جامع صفات کا مظہر تھے.
مرکزی دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ ڈنگہ شریف گوندل روڈ میں کشمیر و فلسطین کانفرنس و چہلم شہدائے مچھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف ملت تشیع میں مایوسیاں پیدا کرنا ہے۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے بدگماں کر کے ہماری طاقت کو توڑنا چاہتے ہیں۔کربلائی فکر کے وارثین ولائیوں اور حسینیوں کا خوبصورت گلدستہ ہیں۔ولایت کے ماننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جا سکتا۔