وفاق ٹائمز،

10جولای
ہر 2 گھنٹوں میں ایک یمنی ماں اور 6 نومولود بچے موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں، ہلال احمر

ہر 2 گھنٹوں میں ایک یمنی ماں اور 6 نومولود بچے موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں، ہلال احمر

اس رپورٹ میں عورتوں اور نوزائیدہ بچوں کو درپیش مسائل کا احساس کرتے ہوئے اشارہ کیا گیا ہے کہ یمن میں 50 فیصد سے بھی کم بچے پیدائش کے وقت طبی نگہداشت کے ماہرین کی نگرانی میں ہوتے ہے اور اس امر کے سبب ہر دو گھنٹے بعد ایک ماں اور چھ بچے مر جاتے ہیں۔

10جولای
قربانی کی اصل روح اور اس کا مقصد دل کو بیدار کرنا اور جذبہ محبت و ایثار کو پروان چڑھانا ہے، محترمہ معصومہ نقوی

قربانی کی اصل روح اور اس کا مقصد دل کو بیدار کرنا اور جذبہ محبت و ایثار کو پروان چڑھانا ہے، محترمہ معصومہ نقوی

انہوں نے کہا ہم دن بہ دن نمود و نمائش اور ریاکاری جیسی خصلتوں کا بری طرح شکار ہوتے جا رہے ہیں بطور مسلمان ہمیں اپنی شرعی فرائض و تہوار میں دینی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے یعنی ہمارا ہر عمل اللہ تعالی کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول کے لیے ہو جسکا اشارہ خود قرآن کریم میں بھی پروردگار نے کیا ہے کہ اس کے پاس اپنے بندوں کا صرف تقوی اور اخلاص پہنچتا ہے۔

08جولای
ایک ہفتے میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی، وزیر خزانہ

ایک ہفتے میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی جبکہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے۔

08جولای
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

حج اورعمرہ امور کی وزارت کے مطابق عازمین حج نے منٰی میں قائم کی گئی خیمہ بستی میں رات گزاری۔دنیا بھر کے 10 لاکھ اور پاکستانی تقریباً 80 ہزار عازمین نے نماز فجر تک منیٰ میں قیام کیا اور عبادت میں مصروف رہے۔

08جولای
رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امسال بھی حجاج کرام کے نام رہنما پیغام جاری کیا جس میں آپ نے حج کے رموز و اسرار، عالم اسلام کی توانائیوں اور چیلنجز اور دشمنوں کی سازشوں کی نشاندہی کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج حسب ذیل ہے؛

07جولای
مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، عمران خان

مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ۔ آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔

05جولای
علامہ راجہ ناصرعباس کا بلوچستان بس حادثے کے متاثرین کیلئےحکومت سے بہترین طبی سہولیات اور مالی امداد کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصرعباس کا بلوچستان بس حادثے کے متاثرین کیلئےحکومت سے بہترین طبی سہولیات اور مالی امداد کا مطالبہ

پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

04جولای
فتح اور شکست میں الہی قانون کیسے اپنا اثر دکھاتا ہے؟ قرآن کی روشنی میں رہبر انقلاب اسلامی کا بصیرت افروز بیان

فتح اور شکست میں الہی قانون کیسے اپنا اثر دکھاتا ہے؟ قرآن کی روشنی میں رہبر انقلاب اسلامی کا بصیرت افروز بیان

قرآن مجید الہی سنتوں کے بیان سے بھرا ہوا ہے، میں نے عرض کیا کہ قرآن کی ابتدا سے لے کر اختتام تک جیسے جیسے آپ دیکھتے ہیں، الہی سنتوں کو بیان کیا جاتا ہے اور دوہرایا جاتا ہے، کئي جگہ یہ بھی کہا گيا ہے: سُنَّۃَ اللہِ الَّتی قَد خَلَت مِن قَبلُ وَ لَن تَجِدَ لِسُنَّۃِ اللہِ تَبدیلًا(فتح آیت 23) –چار پانچ مقامات پر اس طرح کا بیان ہے–

04جولای
حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی بجائے مشکلات بڑھا رہی ہے، زہرا نقوی

حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی بجائے مشکلات بڑھا رہی ہے، زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے، اس کی نظیر ماضی کی کسی حکومت میں نہیں ملتی، حکومت عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے کے بجائے مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے، عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔