مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور احتجاج اور یک آواز ہونے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیعہ ایک بیدار اور جرات مند قوم ہیں۔ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اور کربلا کے ماننے والے کبھی بھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔پشاور شہداء کے لہو نے پوری قوم کو ظلم کے خلاف ایک نئی تحریک دی ہے۔
انجمن بیداری اسلامی کے سربراہ نے اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم ایسے وحشیانہ واقعات کا جواب ضرور دے گی اور دہشت گرد گروہ اپنے وحشیانہ جنایات، قتل عام، بچوں کو مارنے اور بچوں، بڑوں، مرد، عورت، بوڑھے اور جوان مظلوم انسانوں کو شہید کرنےکے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور کامیابی جبہہ مقاومت اور خطے کی مظلوم قوم کا مقدر ہو گی۔ ان شاءاللہ
قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ پشاور کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا،
ریلی سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نےکہاکہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں انہیں قاتلوں کا پتہ ہے تو وہ پھر گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اہل تشیع پاکستان کو بنانے والے ہیں ۔اور اب ان کی نسلوں کو مساجد میں قتل کیا جارہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہر میں اہل تشیع کو شناخت کرکے بیدردی سے قتل کیا جارہا ہے اور تاحال ریاست نے ان کے تحفظ کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا، جس سے ملت تشیع میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں انی لا اری الموت الا سعادہ ولا الحیاة مع الظالمیں الابرما “ ” میں موت کو […]
ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین غلامعلی صفائی بوشہری نے اپنے ایک بیان میں پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اگر حکومت، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، سیاستدان، مفتی اور ملا میں سے کوئی بھی اس ظلم و بربریت پر خاموش ہے تو وہ اس جرم میں برابر کا شریک اور قاتلوں کا ساتھی ہے۔ ان قاتلوں کو سیاسی، مذہبی اور اخلاقی طور پر سپورٹ کرنے والا اسلام اور وطن کا دشمن و غدار ہے۔