وفاق ٹائمز

30ژوئن
پاراچنار، علامہ فدا مظاہری کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات و عیادت

پاراچنار، علامہ فدا مظاہری کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات و عیادت

علامہ فدا حسین مظاہری نے علامہ عابد الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، اسی موقع پر قومی امور اور خصوصاً ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔

30ژوئن
کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں، کسی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

30ژوئن
انسان ذات کی خدمت رب کی رضا کا بہترین ذریعہ ہے،جماعت اسلامی

انسان ذات کی خدمت رب کی رضا کا بہترین ذریعہ ہے،جماعت اسلامی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ 4 جولائی کو کراچی تا کشمور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔

30ژوئن
اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کیساتھ ساتھ پُرامن رہنا ہوگا، مولانا شہنشاہ نقوی

اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کیساتھ ساتھ پُرامن رہنا ہوگا، مولانا شہنشاہ نقوی

اپنے ایک بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کیلئے کام کریں، کیونکہ اس وقت ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہے اور اگر ہم اب بھی یکجا نہ ہوئے تو مزید نقصان ہوگا۔

29ژوئن
حوزہ علمیہ جامعۃالنجف اسکردو میں علامہ شیخ محمد عسکری نجفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حوزہ علمیہ جامعۃالنجف اسکردو میں علامہ شیخ محمد عسکری نجفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

نجف اشرف میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم تھے لیکن سامراء میں جہاں دو ائمہ مدفون ہیں طلبا کی تعداد بہت کم تھی۔جب مراجع نے وہاں حوزہ علمیہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تو سب سے پہلے مرحوم شیخ عسکری نے سب سے پہلے گھربار کے ساتھ وہاں جانے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا پھر ان کے ساتھ چودہ خاندانوں نے آمادگی ظاہر کی جو اس پر خطر دور میں ایک بڑی قربانی تھی۔

29ژوئن
ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

ایف اے ٹی ایف کو مسلط کرنےوالوں نے دنیا بھرمیں جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم اور دہشتگردی کو فروغ دیا، علامہ مقصودڈومکی

اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے امریکہ کو نہ کہنے کی جرات کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنا 22 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے۔ انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ قوم ان لوگوں سے نفرت کرتی ہے جو قومی عزت و وقار پر سودے بازی کرتے ہیں۔

28ژوئن
علامہ سید محمد دہلوی “یتیم خانہ سے قومی قیادت تک” / مختصر رپورٹ

علامہ سید محمد دہلوی “یتیم خانہ سے قومی قیادت تک” / مختصر رپورٹ

علامہ سید محمد دہلوی (1391-1317 ھ) کا شمار پاکستان کے علماء ،خطباء اور مصنفین میں ہوتا ہے۔ برصغیر میں آپ خطیب اعظم سے جانے جاتے ہیں۔ سنہ 1950ء کو پاکستان کی طرف ہجرت کی۔ طلبہ ہاسٹل، یتیم خانے اور لائبریریاں آپ کی سماجی خدمات میں شمار ہوتی ہیں۔ جنوری سنہ 1964ء کو پاکستان میں پہلا شیعہ اجتماعی پلیٹ فارم شیعہ مطالبات کمیٹی اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان اور آپ سربراہ منتخب ہوئے۔ شیعہ مطالبات کو حل کرانے میں کلیدی کردار رہا۔ کئی تالیفات کی ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک دستیاب ہے۔

28ژوئن
بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام الہامی مذاہب کی تعلیمات سے امن و آشتی، رواداری اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ آئین پاکستان کی روشنی میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔

28ژوئن
حالیہ انتخابات حقیقی معنی میں ملت ایران کا عظیم کارنامہ تھا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

حالیہ انتخابات حقیقی معنی میں ملت ایران کا عظیم کارنامہ تھا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  شہید بہشتی ،72 افراد کی شہادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد منافقین نے آج ہی کے دن شہید بہشتی اور مزید 72 افراد کو قتل کرکے، بہت بڑا اور شرمناک جرم کیا اور خود بھی اس قتل کا اعتراف کیا لیکن آج انسانی حقوق کے دعویدار انھی یورپی ممالک منجملہ فرانس میں وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔