مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























آج جمعرات کو قومی منصوبوں کی اکہترویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ، ایران اور روس کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کے بابت روس کی حکومت اور صدر روس ولادیمیر پوتن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار نے کہا کہ مقاومت نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصی کے محافظ زندہ ہیں اور غاصب صہیونیوں کے مسجد اقصی کو نشانہ بنائے جانے والے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کینیڈئن ہم منصب مارک گارنو سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں انہوں نے پاکستانی نژاد ایک مسلم کنبے کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور مغرب میں روز بروز بڑھتے اسلاموفوبیا پر پاکستان حکومت و عوام کی جانب سے سخت اعتراض درج کرایا۔
گذشتہ ماہ انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین پر گیارہ روزہ جنگ کے خاتمہ کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ فلسطینی مزاحمت پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے اور خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے میں اہم کردا ر ادا کر رہی ہے ۔ جب بات فلسطینی مزاحمت کی ہو تو اس سے مراد فلسطین کی وہ تمام مزاحمتی جماعتیں بشمول حماس، اسلامی جہاد اور ان کے جہادی و عسکری ونگ ہیں جن میں القسام بریگیڈ، الصابرین، القدس بریگیڈ اور دیگر شامل ہیں ۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نعمات مل رہی ہوتی ہیں اور پھر ان نعمات کی وجہ سے انسان غلط کاموں میں پڑ جاتا ہے۔ انسان یہ سمجھتا ہے کہ اگر خدا کے نزدیک میں اچھا نہیں ہوں تو مجھے یہ نعمتیں کیوں دی جا رہی ہیں۔ لیکن وہ سمجھ نہیں رہا کہ نعمتیں کسی کی اچھائی پر دلالت نہیں کرتیں۔ کسی کو خدا بہت کچھ دے کر امتحان لیتا ہے اور کسی کو نہ دے کر امتحان لیتا ہے تاکہ دیکھے جس کو نعمت دی گئی ہے اس نے کیا کچھ کیا اور جس کو نہیں دیا گیا اس کا رویہ کیسا ہے۔ لہٰذا جب نعمتیں بڑھتی جائیں اور خالق کی طرف سے توجہ گھٹتی جائے تو یہ علامت ہوتی ہے کہ انسان درجہ بدرجہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جو ن بروز ہفتہ کو جامعہ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔
جہاں بھی حضرت ولی عصر علیہ السلام کا نام صراحت سے ذکر ہوا ،یا تو راویوں کی طرف سے بتایا گیا ہے یا ان فقہاء کی طرف سے ہےکہ جو اسے جائز سمجھتے تھے اور اس نام کو نقل کیا ؛ جیسے شیخ بہائی۔ وہ جواز کے قائل تھے اور کتاب مفتاح الفلاح میں حضرت کے نام شریف کو صراحت سے بیان کرتے ہیں۔ لیکن دعاؤوں اور دیگر احادیث میں یا تو حضرت کو لقب سے تعبیر کیا گیا ہے مثلا: " المھدی " یا حروف مقطعہ (م ، ح، م، د ) کے ساتھ ان کے مقدس وجود کو یاد کیا گیا ہے۔
جامعۃ النجف اسکردو میں تقریب سے خطاب میں اہل سنت کے معروف عالم مولانا مفتی خالد محمود نے امام خمینیؒ اور وحدت اسلامی کے موضوع پر خطاب میں کہاکہ قرآن کریم نے تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر نیز اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر اور آپس میں مہربان رہتے ہوئے عالم کفر کے مقابلے میں متحد ہونے کا صریح حکم دیا ہے۔ انہوں نے اس محفل میں دعوت پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے دینی مدارس چلانے والے رسول اللہ کے مشن کے وارث ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس، دنیا کو کیو ں یہ انتہاءپسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 2015ءمیں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتاہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہاہے۔