وفاق ٹائمز

17ژانویه
استقامتی تحریکیں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہیں، امام جمعہ تہران

استقامتی تحریکیں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہیں، امام جمعہ تہران

حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامتی تحریکیں جناب فاطمہ زہرا کے قیام سے ہی متاثر ہوکر شروع ہوئی ہیں، کہا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) کا یہ قیام پوری تاریخ اسلام کی تمام مزاحمتی اور استقامتی تحریکوں کی اساس ہے۔

17ژانویه
میں فکر انقلاب ہوں، اب تک سفر میں ہوں” شعری مقابلہ”

میں فکر انقلاب ہوں، اب تک سفر میں ہوں” شعری مقابلہ”

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ۲۶ ویں برسی کی مناسبت سے شہید کی شخصیت، آئیڈیالوجی، ویژن اور حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک شعری مقابلہ بعنوان " میں فکر انقلاب ہوں، اب تک سفر میں ہوں منعقد کیا جارہا ہے۔

17ژانویه
حضرت زہرا سلام الله علیها کی حیات طیبہ کے چند لازوال پهلو

حضرت زہرا سلام الله علیها کی حیات طیبہ کے چند لازوال پهلو

موثر اور عہد ساز انسانوں کی زندگی کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض انسانوں کی سیرت اور کردار کی اثر آفرینی مختصر لمحوں کے بعد معدوم ہوجاتی ہے اوربعض افراد کے کردار کی پختگی دوچار نسلوں تک اثر آفریں ہوتی ہے.لیکن کچھ ایسے کامل افراد بھی تاریخ میں دیکھنے کو ملتے ہیں.

17ژانویه
قم میں شہادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ منعقد+تصاویر

قم میں شہادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے محفل مسالمہ منعقد+تصاویر

بزم علم ادب بلتی قم کے زیراہتمام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کے سلسلہ میں آج محفل مسالمہ کا اہتمام فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم المقدسہ کیا گیا۔

17ژانویه
کرگل میں سخت سردی کے باوجود ایام فاطمیہ کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت

کرگل میں سخت سردی کے باوجود ایام فاطمیہ کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت

دوسری طرف آئی کے ایم ٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے بھی زینبیہ حال حیدری محلہ میں ایّام فاطمیہ کے مجالس کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء اور خطباء نے خواتین کے لئے مجالس میں خطاب فرمایا اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

17ژانویه
اُم الشہداء سیدہ فاطمہ تاریخِ اسلام کی اولین محافظ ولایت ہیں، عارف حسین الجانی

اُم الشہداء سیدہ فاطمہ تاریخِ اسلام کی اولین محافظ ولایت ہیں، عارف حسین الجانی

حضرت بی بی فاطمہ (س) کے یوم شہادت کے موقع پہ اپنے پیغام میں مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف حسین الجانی نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کیلئے اسوہ حسنہ ہے، اس عظیم ہستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، ان معارف و حقائق سے آگاہ ہو کر انسان آپ کے اخلاق و کردار سے آشنا ہوتا ہے۔

17ژانویه
ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں کشمیر وادی میں مجالسوں کا اہتمام+تصاویر

ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں کشمیر وادی میں مجالسوں کا اہتمام+تصاویر

سرینگر ایام فاطمیہ ؑ کے سلسلے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے گوشہ وکنار میں عزاداری کے مجالسوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈ حسی بٹ میں انجمن صدائے حسین کے اہتمام سے ہفتہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

17ژانویه
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی یوم شہادت پر دنیا بھر میں عزاداری جاری

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور کورونا ایس او پیز کے تحت دختررسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

17ژانویه
خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے،سربراہ جامعہ علمیہ کراچی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے  سربراہ جامعہ علمیہ کراچی حجۃ السلام والمسلمین سید فیاض حسین نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کے بارے میں فرامین پیغمبرۖ ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہ کا دختر رسولۖ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔