وفاق

20آگوست
قرآن کافی ہے کا نظریہ درست نہیں،ماہ محرم ایام تربیت ہیں، علامہ سید تطہیر زیدی

قرآن کافی ہے کا نظریہ درست نہیں،ماہ محرم ایام تربیت ہیں، علامہ سید تطہیر زیدی

جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجة الاسلام والمسلمین سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ قرآن کلیات جبکہ حدیث اور سیرت محمد و آل محمد اسلامی احکامات کی جزئیات کو سکھاتی ہے۔ صرف قرآن کافی نہیں، اسلام سمجھنے کے لئے سیرت نبوی کی پیروی بھی ضروری ہے۔

20آگوست
سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے، علامہ ساجد نقوی

سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سا لمیت و دفاع میں عوام نے علماءو اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں جن میں قائد مرحوم علامہ سید محمد دہلویؒ کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں۔

18آگوست
محرم الحرام تبلیغ دین اور احیائے فکر حسینیت کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

محرم الحرام تبلیغ دین اور احیائے فکر حسینیت کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو کے قریب سید مصری شاہ کا تبلیغی دورہ کیا۔

15آگوست
رہبر کبیر امام خمینیؒ کا فتویٰ

رہبر کبیر امام خمینیؒ کا فتویٰ

اس کتاب کے شاٸع ہونے کے بعد بریڈ فورڈ Bradford جو کہ شمالی برطانیہ کا علاقہ ہے، مسلمانوں نے رسمی طور پر اس کتاب کو جلایا اور اسکی مذمت کی اور گذشتہ کل 12 اگست 2022ء کو نیو یارک میں ایک قاتلانہ حملے میں رشدی شدید زخمی ہوتا ہے، ہادی مطار نامی جوان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے

14آگوست
یوم آزادی پاکستان ہمارے لیے تشکر کا دن ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

یوم آزادی پاکستان ہمارے لیے تشکر کا دن ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

، پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ انہوں کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

11آگوست
امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضاؑ عزاداری اور مجلس عزا کا انعقاد

امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضاؑ عزاداری اور مجلس عزا کا انعقاد

حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر حرم امام علی رضا علیہ السلام میں مجلس عزا اور عزاداری منعقد کی گئی۔

11آگوست
خیرپور، انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیریوں کا حملہ، علامہ اسد اقبال زیدی کی مذمت

خیرپور، انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیریوں کا حملہ، علامہ اسد اقبال زیدی کی مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ آج گیارہ محرم کو سندھ کے ضلع خیرپور میں تکفیریوں کی جانب سے زبردستی کی ریلی انتظامیہ کی سرپرستی میں نکالی گئی، بعض مقامات پر سبیل امام حسینؑ کو نقصان پہنچایا گیا۔

11آگوست
سکیورٹی کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش درست نہیں، علامہ عارف واحدی

سکیورٹی کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش درست نہیں، علامہ عارف واحدی

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسرائیل کیجانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں اور بھارت کیجانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور سرینگر میں ایام محرم میں جلوس پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

10آگوست
ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا، سید حسن نصراللہ

ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے یوم عاشور کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ولی امر مسلمین جہان امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا۔