وفاق

05آگوست
شہادتوں کاعظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے، علامہ رمضان توقیر

شہادتوں کاعظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے، علامہ رمضان توقیر

ڈیرہ سٹی حسینی چوک پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پانچویں محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہادتوں کا عظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔شہادتیں ہی عزاداری کی بقا ہیں۔

04آگوست
دین اپنے پیروکاروں کو سرگرم اور فعال دیکھنا چاہتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

دین اپنے پیروکاروں کو سرگرم اور فعال دیکھنا چاہتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

علامہ سید علی رضا رضوی نے اپنے موضوع دین حکمت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی آمد کا مقصد انسان کو طرح کے عیب سے صاف کرنا ہے اور اسکی سوچ ، فکر ، کردار کو جہالت ، جمود ، قدامت پسندی جیسے مضر امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔

03آگوست
حقیقی مسلمان ایک عاقل انسان ہوتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

حقیقی مسلمان ایک عاقل انسان ہوتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

علامہ سید علی رضا رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام کی بنیاد عقل و منطق پر استوار ہے اور اس کے پیش کردہ تمام نظریات کا تعلق معقولات سے ہے کیونکہ یہ کسی فرد یا جماعت کے تجربات ، تجزیات ، سوچ و فکر کا نتیجہ نہیں بلکہ اسکا مصدر و منبہ وحی الہٰی ہے۔

03آگوست
امامت انسان کو تجاوز و تقصیر دونوں حوالوں سے محفوظ رکھنے کا نام ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

امامت انسان کو تجاوز و تقصیر دونوں حوالوں سے محفوظ رکھنے کا نام ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا ذکر کربلا کیا جائے گا یاد حسین کا انعقاد ہوگا اتنا زیادہ وحدانیت پروردگار کا اثبات ہوگا اور اس ذات کی عبادت کا طریقہ و سلیقہ ہمیں آئے گا مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں یہ امام حسین کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے اہلسنت تو ہماری جان ہیں اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کیے جاسکتے

03آگوست
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس کا انعقاد

دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس کا انعقاد

حجۃ الاسلام والمسلین سید شفقت علی نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمان عج صرف شیعوں کا امام نہیں بلکہ تمام عالم انسانیت کے امام ہیں۔ تمام مخلوقات کیلئے امام کی اطاعت واجب ہے۔

03آگوست
خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

03آگوست
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ، گہرے دکھ کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں جاری پاک آرمی کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

03آگوست
دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے، علامہ امین شہیدی

دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ اللہ کے آخری رسول جب مبعوث برسالت ہوئے تو انہوں نے عالمِ بشریت کو ایک ایسا فلاحی نظام دیا جس کا تعلق جسم کی فلاح اور روح کی سعادت سے ہے اور یہ نظام دنیوی زندگی کی سرفرازی کے ساتھ اخروی زندگی کی سربلندی کا ضامن بھی ہے۔

01آگوست
امامت انسان کے لئے خدا کی جانب سے نافذ کردہ تحفظ کے نظام کا نام ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

امامت انسان کے لئے خدا کی جانب سے نافذ کردہ تحفظ کے نظام کا نام ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

پاک محرم ایوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی دوسری مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اہلبیت علیہ السلام نے اپنے اقوال و فرامین کی صورت میں بنی نوع انسان کے لئے اعلی ترین کلیہ قاعدہ اور قانون فراہم کیا ہے