صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی افغانستان میں شیعوں کی نماز جمعہ پر کیے گیے دہشت گردانہ حملے میں داعش کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلمانان عالم سمیت مسلمانان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن اور سنگین حالات میں ہمیں پیغمبر گرامی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن محبت رواداری تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے
بنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے پیر کی شب ایک اہم خطاب کیا جس میں انہوں نے بیروت بندرگاہ میں پچھلے سال ہوئے بھیانک دھماکے کی تحقیقات کو لے کر گذشتہ جمعرات کو بیروت میں پر امن مظاہرے پر ہوئی اندھادھند فائرنگ کے واقعہ سمیت مختلف اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ مسلمان جب تک نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر گامزن رہے کامیابی ان کا مقدر بنی اور جو لوگ منحرف ہوئے انہیں پستی نصیب ہوئی، اس طرح مدینہ کی ریاست ایک ماڈل بنی۔
مہتم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے کہاکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، فقہا میں اجتہادی اختلافات ہیں، اسلام کے بنیادی اصولوں میں نہیں، جس کی وجہ قرآن و حدیث کو سمجھنے اور ان کی تعبیر میں اختلاف ہے لیکن اس کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ہمیں اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے۔
جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ بین الاقوامی سطح پر اپنے انقلابی کارناموں کی وجہ سے انتہائی حساس مگرعالمی اہمیت کا حامل ادارہ ہے ملت اسلامیہ کے خلاف استکبار ی ریشہ دوا نیوں، اسلام کے نام پر سادہ لوح مخلص مسلمانوں پر ملوکیت و آمریت مسلط کرنے والے شہزادوں اور فوجی ڈکٹیٹروں اور ان کے آلہ کار عناصر کے پروپیگنڈے اور سازشوں کو ناکام بنانے اور ان کے مقابلے میں حقیقی اسلام محمدی کی تبلیغ کی وجہ سے، انقلاب اسلامی ایران کے بعد جامعہ ہر دور میں طاغوتی طاقتوں سے نبرد آزما رہا ہے، دنیا کے تمام مسلمانوں، مستضعفین اور انقلابیوں کے لئے بہت بڑی ڈھارس اور سہارا ہے۔
"وفاق ٹائمز " سے گفتگو میں انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین مرحوم کے بارے میں کہا کہ علامہ مرحوم اسلام کا درخشاں ستارہ تھے انہوں نے پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایران کی سر زمین پر علمی حوالے سے اتنی ترقی اور نمایاں حیثیت حاصل تھی کہ انہیں باقاعدہ طور پر عدالتوں کا جج مقرر کیا گیا اور ہائیکورٹ کے جسٹس رہے تقریباً 25 سال نظام عدل سے وابسطہ رہے۔
شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق عید میلادالنبی کے جلوس نکالیں گے