رمضان المبارک

13آوریل
وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کردی

وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کردی

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماءسے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کے لیے رویت ہلال میںمرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علمائ، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریںاور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

11آوریل
رمضان المبارک میں 60 سال سے زائد عمر کے نمازی مسجد نہیں آ سکیں گے

رمضان المبارک میں 60 سال سے زائد عمر کے نمازی مسجد نہیں آ سکیں گے

حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان میں کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے مساجد کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کیساتھ مسجد میں جا کر نماز ادا کر سکیں گے۔

10آوریل
عوام کی جبری گمشدگی اور ایک شیعہ عالم دین کے بیٹے کو اغوا کر کے تشدد کرنا ناقابل برداشت ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

عوام کی جبری گمشدگی اور ایک شیعہ عالم دین کے بیٹے کو اغوا کر کے تشدد کرنا ناقابل برداشت ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ ہمارے ایک جید عالم کے بیٹے کو اٹھایا گیا، ان کو مارا پیٹا گیا۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ سلسلسہ بند ہونا چاہیے۔جن افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ جوان حضرت زینب کا روضہ نہیں بچاتے تو کب سے بموں کے ذریعے روضہ حضرت زینب کو اڑا دیا جاتا۔یہ افراد دہشت گرد نہیں بلکہ پاکسان کی سالمیت کے ضامن ہیں.

05آوریل
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

04آوریل
کورونا کی تیسری لہر، رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری

کورونا کی تیسری لہر، رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری

گائیڈ لائنز کے مطابق صحن والی مساجد، امام بارگاہوں کے ہال میں نماز ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں کیا جائے گا۔ مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی، رمضان المبارک میں نمازیوں کو گھر سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔