شیعہ علماء کونسل

22می
عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بنا سکتا ہے، علامہ سید ناظر عباس تقوی

عالم اسلام کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو یقینی بنا سکتا ہے، علامہ سید ناظر عباس تقوی

اس موقع پر مقررین نے اس بات پہ زور دیا کہ یہ ایک نازک وقت ہے کہ جس میں دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کو چاہیئے کہ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں اور باہم مل کے یک زبان ہوکر مظلومین کے حق میں اور ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

06می
عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جلوس ہائے یوم شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے کامیاب انعقاد پر ملت جعفریہ کو شاباش دیتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ناجائز مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے اورواضح کیا ہے کہ کئی بار ظلم استبداد کے منافقانہ ہتھکنڈے استعمال کئے گئے مگر عزاداری کو نہیں روکا جا سکا ۔

19فوریه
جی بی میں علماء کو فور شیڈول کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خطیب جمعہ سکردو

جی بی میں علماء کو فور شیڈول کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خطیب جمعہ سکردو

جامع مسجد سکردو میں نماز جمعہ کے خطبہ میں انجمن امامیہ کے صدر علامہ سید باقر الحسینی نے کہا کہ عزاداروں اور علماء کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آر کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے علماء کو سلام پیش کرتے ہیں اسی طرح اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو یقیناً شیعہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔

13فوریه
عزاداروں کے خلاف مقدمات مذہبی آزادی پر حملہ ہے/تحفظ عزا لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

عزاداروں کے خلاف مقدمات مذہبی آزادی پر حملہ ہے/تحفظ عزا لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ ایس یو سی اور اس کے صوبائی صدر سید ناظر عباس تقوی نے لانگ مارچ کا جرات مندانہ فیصلہ کرکے قوم کی ترجمانی کی ہے، سندہ کے عاشقان اہل بیت لانگ مارچ میں شریک ہوکر اپنے اتحاد اور بیداری کا ثبوت دیں۔ 

12فوریه
محرم الحرام1442ھ بمطابق اگست2020ءسے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ کھلی زیادتیاں،شیعہ علماء کونسل کی جانب سے رپورٹ جاری

محرم الحرام1442ھ بمطابق اگست2020ءسے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ کھلی زیادتیاں،شیعہ علماء کونسل کی جانب سے رپورٹ جاری

حکمرانوں نے خصوصی طور پر سی ٹی ڈی پنجاب کو ٹاسک دیا کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر مجالس و جلوس ہائے عزا کے کے انعقاد پر ایف آئی آرز کے بھرپور اندراج پر کام کرے۔ لہٰذا پولیس کے ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد سی ٹی ڈی نے خوف و ہراس پھیلانے اور گرفتاریوں کے حوالے سے بے جاوناجائز اقدامات کیے۔

19ژانویه
شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کابینہ کی حلف برداری

شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرگڑھ کابینہ کی حلف برداری

ڈاکٹر مرید عباس لغاری نے اپنے صدارتی خطاب میں اتحادِ امت اور پاکستان مخالف قوتوں کی سازشوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں پر پوری طرح عمل پیرا ہیں اور عوام تک اُن کا پیغام پہنچائیں گے۔ آخر میں علامہ احسان علی اتحادی نے ملک و ملت کی سربلندی پاکستان کے استحکام و امن کے لئے دُعا کرائی۔

06ژانویه
سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے ہزارہ قبیلے کے ہزاروں مرد و زن بچوں اور بوڑھوں کا شدید سردی میں اپنے اپنے شہداءکی میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے اور حکمرانوں کی جانب سے ہزارہ کے مظلوم عوام کی اب تک کوئی خاطر خواہ داد رسی نہیں کی گئی۔ جس سے ملک بھر میں مکتب تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

24دسامبر
عالم اسلام کو شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے جرنیلوں کی ضرورت ہے، علامہ رمضان توقیر

عالم اسلام کو شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے جرنیلوں کی ضرورت ہے، علامہ رمضان توقیر

حوزہ ٹائمز|شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ایران کے ہی نہیں عالم اسلام کے ایک دلیر، نڈر، جری اور فاتح سپہ سالار تھے، عصر حاضر کے اس عظیم سپہ سالار کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ شہادت کے بعد بھی ان کے لہو کی فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور آج دنیائے اسلام کا دشمن اول امریکہ عراق سے شرمناک انخلاء پہ مجبور ہے۔

05نوامبر
آج امت کو پہلے سے کہیں زیادہ وحدت کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

آج امت کو پہلے سے کہیں زیادہ وحدت کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی

حوزہ تائمز|اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء کا کہنا تھا کہ محبت و رواداری کے جذبوں کو فروغ دیکر ایک دوسرے کو مضبوط کیا جائے۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دشمن شناسی ضروری ہے۔