شیعہ علماء کونسل

22ژانویه
پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود توہین صحابہ ترمیمی بل ملک دشمنی ہے، شیعہ علماء کونسل

پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود توہین صحابہ ترمیمی بل ملک دشمنی ہے، شیعہ علماء کونسل

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزرہا ہے، ایسے میں اس طرح کے متنازعہ بل کا پاس ہونا ملک کیلئے شدید نقصاندہ ہے، پیغام پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی ہے مترادف ہیں، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

15ژانویه
قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری

قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری

2010 سے اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات کی تعمیر کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے

19دسامبر
شیعہ علماء کونسل کے اعلی سطحی وفد کا جامعہ خدیجہ الکبری  لالہ موسی کا دورہ

شیعہ علماء کونسل کے اعلی سطحی وفد کا جامعہ خدیجہ الکبری لالہ موسی کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے مدرسہ کے دورے کے دوران اساتید اور دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی دینی تعلیم، علاقائی و قومی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

21نوامبر
کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل ضلع نوابشاہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیمی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

23اکتبر
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ فیصلہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف ہے

31آگوست
علامہ ناظر عباس تقوی 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے+ویڈیو

علامہ ناظر عباس تقوی 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے+ویڈیو

گوٹھ میرند خان رند میں مقامی عزاداروں کیجانب سے ایس یو سی رہنما کو مجلس عزا سے خطاب کی دعوت دی گئی تھی، تاہم شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جمع ہونیوالے سیلابی پانی کیوجہ سے امام بارگاہ تک پہنچنے کے راستے میں شدید مشکلات درپیش تھیں۔

30آوریل
لاہور میں شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ

لاہور میں شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی، فلسطین کی آزادی کا مطالبہ

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، امام امت کے حکم پر پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور قائد ملت اسلامیہ قائد ملت کے حکم پر ملک بھر ہر سال احتجاجی ریلیاں نکال کر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔

06مارس
شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گیا، امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

05مارس
دہشتگردوں کو پھانسی دی جاتی تو یہ واقعات رونماء نہیں ہوتے،شیعہ علماء کونسل پاکستان

دہشتگردوں کو پھانسی دی جاتی تو یہ واقعات رونماء نہیں ہوتے،شیعہ علماء کونسل پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے پشاور دھماکے کیخلاف کراچی کے عزاخانہ زہرا (ع) کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا