علامہ سبطین سبزواری

12آگوست
فورتھ شیڈول کا خاتمہ اور ناجائز ایف آئی آر خارج کی جائیں، علامہ سبطین سبزواری

فورتھ شیڈول کا خاتمہ اور ناجائز ایف آئی آر خارج کی جائیں، علامہ سبطین سبزواری

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا عزاداری ہماری عبادت ہے، جسے پُرامن طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کو آسان بنایا جائے، سنگینوں اور ٹینکوں کے سائے میں عزاداری قبول نہیں، سکیورٹی کے نام پر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں عوام کیلئے رکاوٹ کھڑی کرنا بند کی جائیں، خودکش حملے اور بم دھماکے ہماری عبادت اور عقیدت کو نہیں روک سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ظالموں جابروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے،

04آوریل
متنازع نام نہاد ”بنیاداسلام بل“ کو بحال کرنے کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

متنازع نام نہاد ”بنیاداسلام بل“ کو بحال کرنے کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ طے شدہ مسئلہ کے بعد مسلم لیگ ن اگرخود کو تکفیری دہشت گرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی۔ اس لئے مسلم لیگ ن جیسی جمہوری جماعت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تکفیری گروہ کی سرپرستی سے باز رہے گی۔

11ژانویه
سانحہ مری نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب ، قوم کو سوگوار کردیا ، علامہ سبطین سبزواری

سانحہ مری نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب ، قوم کو سوگوار کردیا ، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مری میں برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔

14دسامبر
آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ، میڈیا کی آزادی ضروری ہے، علامہ سبطین سبزواری

آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ، میڈیا کی آزادی ضروری ہے، علامہ سبطین سبزواری

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے، مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ کچھ افراد کی وجہ سے عدلیہ متنازع بھی رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی۔ غیر جانبدار جج بھی عدلیہ میں موجود رہے اور اب بھی ہیں لیکن عدلیہ کو اپنے چہرے پر لگے داغ دھبوں کو دھونا ہوگا۔

06دسامبر
سیالکوٹ واقعہ ،پاکستان ، اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو تقویت ملی، علامہ سبطین سبزواری

سیالکوٹ واقعہ ،پاکستان ، اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو تقویت ملی، علامہ سبطین سبزواری

ماضی میں جس انداز سے معاشرے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سرپرستی کی گئی ہے اور غیر انسانی رویوں کو فروغ دیا گیا ہے۔معاشرے میں انتہاپسندی کو ترویج ملی۔

30آگوست
عزاداری کے خلاف درج ایف آئی آرز کو واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے، علامہ سبطین سبزواری

عزاداری کے خلاف درج ایف آئی آرز کو واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے، علامہ سبطین سبزواری

وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف جسٹس امیر محمد بھٹی سے سوال ہے کہ موجودہ حکومت یزید کی پیروکار ہے یا ریاست مدینہ کے سردار کی ؟

13آگوست
عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے،متعصب پولیس عناصر کالعدم گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے،متعصب پولیس عناصر کالعدم گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداءملت جعفریہ کی پہچان ہے ۔ اپنی شناخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ چار سال سے عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے ۔

28می
جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی اور بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غوراور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

16می
شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے،مسجد الاقصیٰ ، مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے، علامہ سبطین سبزواری

شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے،مسجد الاقصیٰ ، مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ العقید ہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شعائر اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔