قائد ملت جعفریہ پاکستان

18فوریه
امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

علامہ سید ساجد علی نقوی نے5رجب المرجب کو دسویں امام حضرت علی نقی ؑ کے یوم ولادت کے موقع پر کہاہے کہ حضرت علی نقی الہادی ؑ نے انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں دین اسلام کی حفاظت اورترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ جہاں انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور نظام حکومت جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

18فوریه
ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت ؑ انڈینیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بہترین طر زعمل سے اسلام کے حقیقی اور روشن چہرے کو روشناس کرایا۔

04فوریه
مسئلہ کشمیر جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مسئلہ کشمیر جو جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے قیام کےلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور طریقے سے ان ریلیوں میں شریک ہوکر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

04فوریه
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت ع میں “پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا س کا کردار” کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی نظام ولایت فقیہ کی ترویج کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے محسن ملت علامہ صدر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کی وفات کے بعد پاکستان میں امام خمینی کی مرجعیت کو متعارف کروانے میں بنیافی کردار ادا کیااور سب سے پہلے ان کی توضیح المسائل کا اردو زبان میں ترجمہ کیا.

26ژانویه
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار مرحوم کے علو درجات کی دعا۔

06ژانویه
سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سانحہ مچھ، شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ کوئٹہ میں گزشتہ تین روز سے ہزارہ قبیلے کے ہزاروں مرد و زن بچوں اور بوڑھوں کا شدید سردی میں اپنے اپنے شہداءکی میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے اور حکمرانوں کی جانب سے ہزارہ کے مظلوم عوام کی اب تک کوئی خاطر خواہ داد رسی نہیں کی گئی۔ جس سے ملک بھر میں مکتب تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

03ژانویه
مچھ بلوچستان واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

مچھ بلوچستان واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔

29دسامبر
مسئلہ فلسطین و کشمیر عالمی ضمیروں پر بوجھ ہے، ہم مظلوم اقوام کے ساتھ ہیں، علامہ ساجد نقوی

مسئلہ فلسطین و کشمیر عالمی ضمیروں پر بوجھ ہے، ہم مظلوم اقوام کے ساتھ ہیں، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کو علاقائی یا مذہبی معاملہ بنا کر اس کی اہمیت کم کرنے اور مختلف حیلوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کی حمایت کرنے والے یا گمراہ کن پیمانے مرتب کرنیوالے اس کی درندگی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، عصمت دریوں اور مسلسل گھناونے مظالم کو کس پلڑے میں ڈالیں گے؟

10دسامبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے بلتستان کے بزرگ عالم دین علامہ علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام

حوزہ ٹائمز|قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے بلتستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر، جامعۃ المصطفی میں پاکستانی طلاب کے مشاورتی نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز کے تایا کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے انتہائی دکھ کا باعث بنی.