قائد ملت جعفریہ پاکستان

05می
شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23رمضان المبارک شب قدرکے موقع پر کہا کہ شب قدر یا لیلة القدر مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی رات ہے۔ قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ ”شب قدر“ کے بارے میں نازل ہوئی خدا وند کریم خود سورہ قدر کے اندر فرماتا ہے کہ ”وما ادرک مالیلة القدر“ تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔

02می
فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدارکے زوال کا نقطہ آغاز ہے،علامہ ساجد نقوی

فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدارکے زوال کا نقطہ آغاز ہے،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 20رمضان فتح مکہ کے موقع پر کہاکہ فتح مکہ، شرک کے سیاسی اقتدار کے زوال کا نقطہ آغاز ہے اور مکہ اسلام کے مقابلے میں 20 سالہ مزاحمت کے بعد اسلام کے زیر نگیں آیا۔

01می
یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

یوم ضربت علی ابن ابی طالب ؑ عالم اسلام کا بڑا سانحہ ، انتہاءپسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ یوم ضربت علی ابن طالب ؑ عالم اسلام کابڑا سانحہجو داخلی انتہاءپسندی، شدت پسندی کی گھناﺅنی مثال ہے، یہ ضربت دراصل اسلام کے تشخص ، نظام عدل ، گڈ گورننس ، عوامی و انسانی حقوق کےلئے عمل پیرا نظام حکومت پر وار ہے

01می
مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم مئی”عالمی یوم مزدور“ کے موقع پر کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدور مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے، مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

15آوریل
جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے.

03آوریل
شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس

بزرگ عالم دین شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

25مارس
انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کےساتھ عملی اقدامات ضروری ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کےساتھ عملی اقدامات ضروری ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ افسوس اقوا م متحدہ اقوام عالم کےلئے انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، بڑی ریاستوں اور جارح ممالک کے سامنے اقوام عالم کے سب سے بڑے ادارے کی ایک نہیں چلتی، ایسا ہوتا تو بیشتر قراردادوں اور مذمتی بیانات کے بعد مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت دنیا کے مظلوموں کو داد رسی مل چکی ہوتی۔

15مارس
مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی

مرکزی پلیٹ فارم زاٸرین سمیت ہر سطح پر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے، علامہ سید ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بیرون ممالک قومی پلیٹ فارم قاٸد محبوب کی قیادت میں ہر میدان میں قوم کی خدمت کر رہا ہے، یہ دفتر پوری قوم کا دفتر ہے بغیر کسی تنظیمی وابستگی کے دفتر ہر شخص کی خدمت کیلٸے حاضر ہے. 

08مارس
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی کے ارتحال پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی کے ارتحال پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف محقق، استاد اور مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض کے داماد حجۃ الاسلام  شیخ محمد جواد مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی عمر اسلام و مکتب و اہلبیتؑ کے دفاع، ترویج اور سربلندی کے لیے گزاری مالک کائنات ان کی یہ خدمات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔