قائد ملت جعفریہ پاکستان

27جولای
یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

06جولای
چھ جولائی: عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقو ق کی پاسداری کا دن ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

چھ جولائی: عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقو ق کی پاسداری کا دن ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا”

09ژوئن
کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی، دنیا کو کیوں یہ انتہاءپسندی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان

کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی، دنیا کو کیوں یہ انتہاءپسندی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس، دنیا کو کیو ں یہ انتہاءپسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 2015ءمیں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتاہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہاہے۔

07ژوئن
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ریل حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ریل حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے جو تشویشناک ہے۔

06ژوئن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش ہے، علامہ ساجد نقوی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش ایک قرارداد پر کہا کہ مسلمانوں کے ان گھمبیر حالات کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی مدنظر رہے کہ کے پی اسمبلی میں فرقہ وارانہ قانون سازی بارے قرارداد پیش کرکے ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ”پس اے بصیرت رکھنے والو! عبرت حاصل کرو ۔

04ژوئن
کویتی پارلیمنٹ کا اسرائیلی غاصب جارح ریاست کےخلاف قانون خوش آئند قدم، علامہ ساجد علی نقوی

کویتی پارلیمنٹ کا اسرائیلی غاصب جارح ریاست کےخلاف قانون خوش آئند قدم، علامہ ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف کویتی پارلیمنٹ کا صیہونی ریاست کےساتھ تجارتی پالیسیوں بارے پابندی کا قانون لائق تحسین اقدام ہے، غاضب جارح ریاست نے جنگی جرائم کی سنگین ترین مثالیں رقم کی ہیں، خواتین، بچو ں اور بزرگ شہریوں کو ہزاروں ٹن وزنی ملبے تلے زندہ درگور کردیا گیا، عالمی ضمیر کب بیدار ہو گا؟امہ کے ایسے گھمبیر حالات میں کے پی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بڑھکانے کی دانستہ کوشش ہے۔

27می
امن کے لئے اقوام متحدہ، قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

امن کے لئے اقوام متحدہ، قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ دنیا کے امن کےلئے اقوام متحدہ کو قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یو این او ایسا متفقہ پلیٹ فارم ہے جسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا کے امن کےلئے کردار ادا کرنا تھا ، افسوس مصلحت پسندی و طاقت ور ریاستوں کے باعث یہ کردار ادا نہ ہوسکا۔

26می
امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

امام جعفر صادقؑ تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

 قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ تمام علوم کے بیک وقت حامل، مروج اور منبع ومرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءکی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔

19می
21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔