قائد ملت جعفریہ پاکستان

20دسامبر
جب تک ظالم کا ظلم اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا ، یوم یکجہتی صرف دن تک محدود،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جب تک ظالم کا ظلم اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا ، یوم یکجہتی صرف دن تک محدود،قائد ملت جعفریہ پاکستان

انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم یکجہتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ جسے دنیا کی رہنمائی کرنا تھی، جسے مظلوم کاساتھ اور ظالم کا ہاتھ روکنا تھا مگر افسوس یہ عالمی فورم صرف بیانات اور مختلف ایام کے مختص کرنے تک رہ گیاہے، اقوام متحدہ کو کم از کم اس عالمی یوم یکجہتی کی نسبت سے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں اپنی منظور کردہ قراردادوں کےلئے ہی جرات مندانہ اقدام اٹھانا چاہیے ۔

09دسامبر
انصاف کی صورتحال ابتر،سسٹم کی اصلاح ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

انصاف کی صورتحال ابتر،سسٹم کی اصلاح ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ تفتیش ہے، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ تفتیش ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباﺅ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔

07دسامبر
نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی سے حالات کابے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ میں عدم برداشت اور انتہا پسندی پھیلنے کی وجوہات کا حل تجویز کرنے پر زوردیا ہے۔

15اکتبر
امام حسن عسکریؑ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی

امام حسن عسکریؑ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ محض 28 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والے امام حسن عسکری ؑ نے اپنی مختصرحیات طیبہ میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد اور کوشش کی اور اس راستے میں اس وقت کے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں تک برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام حق و صداقت عوام تک پہنچایا۔

15سپتامبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مولانا لیاقت علی سیال کی عمامہ گذاری کرتے ہوئے ان کے سر پر عمامہ رکھا

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مولانا لیاقت علی سیال کی عمامہ گذاری کرتے ہوئے ان کے سر پر عمامہ رکھا

اس موقع پر قاٸد ملت جعفریہ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے مسٶل دفتری امور مولانا لیاقت علی سیال کی عمامہ گذاری فرماتے ہوٸے ان کے سر پر عمامہ رکھا اور بہت زیادہ دعاٶوں سے نوازتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار فرماتے ہوٸے علم و عمل میں کامیابی کیلٸے دعا فرماٸی

20آگوست
ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سا لمیت و دفاع میں تمام مکاتب فکر نے علماءو اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں جن میں علامہ سید محمد دہلویؒ مرحوم کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

06آگوست
قم میں “شہید علامہ عارف حسین الحسینی مبلغ نظام ولایت فقیہ و خط امام” کے عنوان سے سیمینار

قم میں “شہید علامہ عارف حسین الحسینی مبلغ نظام ولایت فقیہ و خط امام” کے عنوان سے سیمینار

امام خمینی نے شہید عارف حسینی کے افکار کو زندہ رکھنے کی تلقین کی ہے، یہ انتہائی بڑا مقام ہے، جو شہید کے اخلاص اور شہید کی سچائی کی گواہی دیتا ہے۔

03آگوست
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے قائد شھید کی یاد میں عظیم کانفرنس

دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے قائد شھید کی یاد میں عظیم کانفرنس

مسؤل تبلیغات دفتر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام علی اصغر عرفانی صاحب نے بلوچستان میں شہید عارف حسینی کے دورہ جات اور انکے اثرات پہ روشنی ڈالی اور قائد شھید کی زندگی کے مختلف پہلو پر بھترین انداز میں تفصیلی گفتگو کی ۔

29جولای
یوم غدیر ، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

یوم غدیر ، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

یوم غدیر دراصل اعلان ختم نبوت اور امامت کے ذریعے رسالت کے مشن کو جاری رکھنے کےلئے یوم تجدید عہد ہے، پیغمبر اکرم نے پیغام رسالت کی تشریح ، تعبیر، حفاظت ، نفاذ اور نشرواشاعت کےلئے امامت کے ذریعے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا، اسی عظیم نظام کا مظہر یوم غدیر ہے