مذمت

06مارس
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی سانحۂ پشاور کی مذمت

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پشاور پاکستان کی شیعہ جامع مسجد میں دورانِ نماز جمعہ دہشت گردی کے واقعے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عظیم سانحے پر پاکستانی معزز عوام اور دنیا کے مسلمانوں اور شیعوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

05مارس
ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

ایران؛ علماء کمیٹی اہل سنت کرمانشاہ کی جانب سے پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

قصر شیرین کےسنی امام جمعہ اور قصر شیرین، سر پل ذہاب اور ریجاب کی افتاء کمیٹی کے سربراہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کی حکومت سے درخواست کی کہ قسی القلب اور افراطی دہشت گردوں کو اجازت نہ دے کہ مسلمان لوگوں کا قتل عام کریں۔

05مارس
پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے استکبار جہاں اور ان کے آلہ کاروں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، آیۃ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے استکبار جہاں اور ان کے آلہ کاروں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، آیۃ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

05مارس
سانحہ امامیہ مسجد پشاور کھلی دہشتگردی اور شدید قابل مذمت ہے، پاکستان سنی تحریک

سانحہ امامیہ مسجد پشاور کھلی دہشتگردی اور شدید قابل مذمت ہے، پاکستان سنی تحریک

اپنے مذمتی بیان میں پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ درجنوں افراد کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اسپتالوں میں زخمیوں کو م سہولیات فراہم کرے۔

04مارس
ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی حکومت مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ مظلوم عوام کا تحفظ یقینی ہو اور مسلمانوں کے دینی اجتماعات ان وحشی دھشت گردوں کے ظلم و بربریت سے محفوظ رہے۔

09فوریه
حجاب انسانی ارتقاء اور عظمت و بلندی کی علامت ہے، آل انڈیا شیعہ کونسل

حجاب انسانی ارتقاء اور عظمت و بلندی کی علامت ہے، آل انڈیا شیعہ کونسل

آل انڈیا شیعہ کونسل نے کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر اسکول انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی پرزور مذمت کی اور اس اقدام کو سیکولر اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

21ژانویه
ایران کی لاہور دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت

ایران کی لاہور دہشتگردانہ دھماکے کی شدید مذمت

سلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر دہشستگردوں نے اس قسم کے اقدامات سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی اور امن و صلح کی برقراری کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا جائے۔

16اکتبر
افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مرید نقوی

افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مرید نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوںکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔

10اکتبر
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے افغانستان مسجد پر حملے کی مذمت

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے افغانستان مسجد پر حملے کی مذمت

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے بھی افغانستان کے صوبے قندوز میں جمعہ کے روز مسجد میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور اس ملک کے نہتے عوام کو اسلامی ملکوں اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔