وفاق ٹائمز،

06مارس
پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، ابوالخیر محمد زبیر

پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، ابوالخیر محمد زبیر

سیکرٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی اور لاہور کے امیر مفتی محمد نعیم جاوید نوری نے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، پشاور بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے، جس سے غریب عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔

06مارس
پشاور سانحہ کیخلاف بڈگام اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

پشاور سانحہ کیخلاف بڈگام اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

ادھر مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی پشاور سانحہ کی مذمت کی اور بھارتی حکومت اور عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ اس طرح کی وحشیانہ حرکتیں انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسل کرگل فیروز احمد خان نے کہا کہ ایل اے ایچ ڈی سی کرگل پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔

06مارس
اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں محافل جشن کا پروگرام

اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں محافل جشن کا پروگرام

شب چار شعبان المعظم جو حضرت ابالفضل العباس(ع) کی شب ولادت ہے اس مناسبت سے شام سات بجے سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حجت الاسلام والمسلمین روح اللہ موید حضرت اباالفضل العباس(ع) کی شان میں اشعار پڑھیں گے اس کے علاوہ ملک کے مشہور منقبت خوان سید مجید بنی فاطمہ منقبت خوانی کریں گے،جشن کے اختتام پر آیت اللہ کازرونی محفل جشن کو خطاب کریں گے ۔

06مارس
پشاور، جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

پشاور، جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

جے یو آئی (ف) کے وفد نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی، جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد ملک کے امن کو تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں۔

06مارس
ایم ڈبلیوایم رہنما سیدہ زہرانقوی کی جانب سے سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کےخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

ایم ڈبلیوایم رہنما سیدہ زہرانقوی کی جانب سے سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کےخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

متن میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان اور صوبائی حکومتوں کے کردار کے بغیر دہشت گردی کی جنگ جیتی نہیں جا سکتی ،اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے لئے واضح پالیسی اپنائیں ۔اس سلسلہ میں اگر دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کی ملوث ہونے کی بھی تصدیق ہوتی ہے ،جس ملک کی قوتیں اس میں ملوث پائی جاتی ہیں اُن سے بھرپور احتجاج کیا جائے

03مارس
علامہ راجہ ناصرعباس کی کوئٹہ میں 2 شیعہ ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصرعباس کی کوئٹہ میں 2 شیعہ ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر کلمہ گوہوں کو ذبح کرنے والے دین اسلام کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، دہشت گردی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتا ہوں۔

28فوریه
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

امتحانات 26 مارچ سے شروع ہوں گے، قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد، اصول الفقہ، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات لئے جائیں گے

21فوریه
معاشرتی برائیوں کے خلاف علماء میدان عمل میں آئیں، علامہ حسین مسعودی

معاشرتی برائیوں کے خلاف علماء میدان عمل میں آئیں، علامہ حسین مسعودی

اصلاح معاشرہ کیلئے مسلم دنیا اور علماء میدان عمل میں آئیں اور کوشش کی جائے کہ بہتر اور اچھا ماحول پیدا ہو۔ اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، آغا جعفر علوی، مولانا عباس رضا نجفی، مولانا مرزا طاہر علی حبیب اور دیگر علماء و خطیب موجود تھے۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

20فوریه
متنازعہ نصاب تعلیمی اداروں میں مسلکی تعصبات کا سبب بنے گا،علامہ سید افتخار حسین نقوی

متنازعہ نصاب تعلیمی اداروں میں مسلکی تعصبات کا سبب بنے گا،علامہ سید افتخار حسین نقوی

مجلس وحدت مسلمین کے کنونیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی اور مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے ممتاز عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یکساں قومی نصاب کے متنازعہ نکات کی اصلاح اور نظر ثاني پر مشاورت کی گئی۔